کراچی — رواں سال جنوری میں جتنی دھوم دھام سے سعودی فٹ بال کلب النصر نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا، اسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ چھ مہینے کے اندر اندر 38 سالہ کھلاڑی اور کلب کے معاملات بگڑ جائیں گے۔
اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے ستارے گردش میں ہیں۔ نہ صرف ان کا فٹ بال کلب سعودی سپر کپ سے باہر ہوچکا ہےبلکہ ٹیم کے کوچ روڈی گارسیا کو اچھے نتائج نہ دینے پر دو ہفتے قبل ہی برطرف کیا گیا ہے۔
سعودی مداح بھی پرتگالی کھلاڑی کی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں کیوں کہ گزشتہ سات میچز میں وہ صرف تین مرتبہ گیند کو گول کے جال میں پھینکنے میں کامیاب ہوئے۔
یہی نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو شاید یہ بھول گئے کہ وہ یورپی نہیں بلکہ سعودی عرب کے ایک کلب کا حصہ ہیں۔ اگر انہیں اس بات کا احساس ہوتا تو وہ گزشتہ ہفتے حریف ٹیم الہلال کے خلاف ایسی حرکت نہ کرتے جس کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کی باتیں ہونے لگیں۔
19 اپریل کو الہلال کے ہوم گراؤنڈ پر سعودی پرو لیگ کے اہم میچ کے دوران 57ویں منٹ میں انہوں نے مخالف ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کولمبیا کے گسٹاوو کیولر کو ایک ایسا داؤ لگا کر گرایا جسے کبڈی میں استعمال کیا جاتا ہے، فوٹیج دیکھ کر صاف نظر آتا ہے کہ رونالڈو نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کی گردن پکڑ کر انہیں گرانے کی کوشش کی۔
Olha o que o Cristiano Ronaldo fez com o Cuellar hoje na Arábia, bichopic.twitter.com/Lh5YVWfubp
— Sala12 (@OficialSala12) April 18, 2023