بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔ (فائل فوٹو)
کراچی —
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو جب کہ آخری میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan name 12 for first T20I
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 18, 2021
More details: https://t.co/sALGCfD7vf#BANvPAK | #HarHaalMainCricket
اس کے بعد دونوں ممالک کی ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلیں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 نومبر تک چٹاگانگ اور دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے۔
پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل تک سفر کیا جب کہ کوالی فائنگ راؤنڈ کھیل کر سپر 12 مرحلے میں جگہ بنانے والی بنگلہ دیش کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے ہی باہر ہو گئی تھی۔
Pakistan team training session in Dhaka, Bangladesh ahead of first #BANvPAK T20I
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2021
📹: https://t.co/eYsc6Ae6h7#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Og89EjiIsD
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ باقی وہ تمام کھلاڑی ہی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکواڈ میں شامل تھے۔
افتخار احمد گزشتہ ماہ ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 409 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے نہ صرف کپتان محمد رضوان کی غیر موجودگی میں خیبر پختونخوا کی قیادت کی بلکہ 170.41 کے اسٹرائیک ریٹ سے تین نصف سنچریاں اسکور کیں اور اپنی ٹیم کو فائنل میں کامیابی دلائی۔
That’s the winning shot by Iftikhar Ahmed!👏👏#KPvCP Live: https://t.co/AJMOSJoZgT#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/LYNtMPPyUB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2021
دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم محمود اللہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑیوں کو باہر کیا گیا جن میں مشفق الرحیم کے ساتھ ساتھ سومیا سرکار، روبیل حسین اور وکٹ کیپر لٹن داس شامل ہیں۔
آل راؤنڈر شکیب الحسن زخمی ہونے کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ سیف الحسن، شاہد الا سلام، یاسر علی اور اکبر علی سیریز کے دوران ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
Highest match aggregate for Bangladesh in ICC Men’s T20 World Cup 2021.#T20WorldCup pic.twitter.com/pID8piNlNe
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 14, 2021
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مشفق الرحیم کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام کی غرض سے باہر بٹھایا گیا ہے۔
بعض مبصرین کے مطابق ان کی ناقص کارکردگی باہر ہونے کی وجہ بنی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انہوں نے پانچ میچز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 95 رنز تو بنائے لیکن ریورس سوئپ اور اسکوپ پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی ہوئی۔
Pakistan captain @babarazam258 previews series against Bangladesh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2021
More details: https://t.co/DWBbhHxuC1#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/wWB8cnaK9K
یہ سن 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سابق کپتان مشفق الرحیم کے بغیر ٹیم کا اعلان کیا گیا ہو۔ اُس وقت بھی انہیں انڈین کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر کیا گیا تھا۔ اس لیگ کو باغی کرکٹ لیگ بھی کہا جاتا تھا جس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کے ممالک کی ٹیموں سے کچھ وقت کے لیے باہر کر دیا گیا تھا۔
پاکستان کا پلڑا بھاری
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں تو دیر سے انٹری ماری تھی البتہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے آغاز سے ہی وہ اس فارمیٹ کا حصہ ہے۔
پاکستان کے خلاف اب تک بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں صرف دو میں کامیابی ملی۔
Highest score for Bangladesh against Pakistan in T20Is.#BCB #BANvPAK pic.twitter.com/64GXD86fQB
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 18, 2021
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی تھی جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نو میچز میں 292 رنز اسکور کرنے والے شکیب الحسن انجری اور 10 میچز میں پاکستان کے لیے 277 رنز بنانے والے محمد حفیظ نجی مصروفیات کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کر رہے۔
.@Sah75official is the highest run scorer (292 runs) for Bangladesh against Pakistan in T20Is.#BCB #BANvPAK pic.twitter.com/h6G1k5HBfd
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 17, 2021
البتہ 10 میچز میں 208 رنز بنانے والے شعیب ملک کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ تین میچز میں زیادہ سے زیادہ رنز بناکر دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں اپنا ریکارڈ بہتر کریں۔
اگر اس سیریز میں کسی کھلاڑی نے سنچری اسکور کی تو وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچز کی دوسری ٹی ٹوئنٹی سنچری ہو گی کیوں کہ 2014 میں پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد ڈھاکہ میں 100 کا ہندسہ عبور کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔
Snaps from Bangladesh Team practice session today (November 16) at SBNCS ahead of the 3-match T20I series against Pakistan.#BANvPAK pic.twitter.com/XE0oCEhOMX
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 16, 2021
بالرز کی بات کی جائے تو 10 میچز میں 10 وکٹوں کے ساتھ شاہد آفریدی پہلے اور بنگلہ دیش کے عبد الرزاق سات وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہاں بھی شعیب ملک کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ سیریز کے دوران وکٹیں لے کر اپنی وکٹوں کی تعداد کو چھ سے آگے لے جائیں۔ اس وقت وہ، محمد عامر اور عمر گل تینوں چھ چھ وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے بہترین بالر ہیں۔