کراچی — پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں ا س دو روزہ دورے پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔وہ 20 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،البتہ یہ تو طے ہے کہ اس میچ کی حکمتِ عملی میں ان کا عمل دخل ہوگا۔
مکی آرتھر کا شمار پاکستان کے ا ن چند غیر ملکی کوچز میں ہوتا ہے جن کی زیر نگرانی گرین شرٹس نے کئی کامیابیں سمیٹیں، اس وقت وہ انگلش کاؤنٹی سیزن میں مصروف ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ منسلک نہیں ہورہے البتہ بطور ڈائریکٹر ان کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان ہو گی۔
یاد رہے جب 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جس میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی، اس ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی مکی آرتھر ہی تھے۔ انہی نے احمد شہزاد ، عمر اکمل اور وہاب ریاض کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا جب کہ فخر زمان، شاداب خان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کئی نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا۔
Mickey Arthur catches up with the Pakistan players at the team hotel in Islamabad
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 18, 2023#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/kztBiBdhUN