کراچی — ہالی وڈ کے معروف اداکار جوناتھن میجرز کی دو فلمیں ‘اینٹ مین اینڈ دی واسپ، کوانٹا مینیا’ اور ‘کینگ تھری’ اس وقت باکس آفس پر راج کر رہی ہیں تو ایک مرتبہ پھر وہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے رویے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔
ہفتے کو پولیس نے ماورل سنیما ٹک یونیورس میں کینگ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار کو ایک خاتون کو نہ صرف ہراساں کرنے پر بلکہ ان کا گلا دبانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا جو کہ امریکہ میں قانون کے مطابق ‘اسالٹ’ یعنی حملے کے زمرے میں آتا ہے۔
امریکی شہر نیو یارک میں مین ہیٹن کے علاقے چیلسی میں مبینہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس کو 911 پر شکایت موصول ہوئی تو اس نےکارروائی کرتے ہوئے جوناتھن میجرز کو گرفتار کر لیا جنہوں نے بغیر کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔
نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق 30 سالہ خاتون نے پولیس کو اس حملے سے آگاہ کیا جس کے بعد 33 سالہ اداکار کو بغیر مزاحمت کے گرفتار کیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں خاتون کے سر اور گلے پر زخم آئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
Jonathan Majors was arrested on Saturday in New York on domestic violence allegations after a dispute with a 30-year old woman.
— Variety (@Variety) March 26, 2023
A representative for Majors denied the allegations. https://t.co/YWNdEsaqmU pic.twitter.com/NIdodo2LYZ
جوناتھن میجرز کے ترجمان کے مطابق جسمانی تشدد کا الزام درست نہیں ہے۔ اداکار نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس پر انہیں گرفتار کیا جاتا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو بھیجی گئی ایک ای میل کے مطابق جوناتھن میجرز قانونی طور پر نہ صرف اپنا دفاع کریں گے بلکہ ان کی ٹیم پر امید ہے کہ وہ اس سے بری بھی ہو جائیں گے۔
’اے پی‘ کے مطابق نیو یارک پولیس نے جوناتھن میجرز کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا۔
جوناتھن میجرز کا شمار ہالی وڈ کے ان ابھرتے ہوئے سیاہ فام اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کی ہے۔
ان کی دو فلمیں نے رواں سال بیک ٹو بیک نمبر ون پوزیشن پر ڈیبیو کیا جب کہ وہ ٹی وی شو ‘لوکی’ کا بھی حصہ ہیں۔
Jonathan Majors was arrested on Saturday for allegedly strangling, assaulting and harassing a woman in a domestic dispute in New York, according to authorities https://t.co/2ugUpt5U9o
— Rolling Stone (@RollingStone) March 26, 2023
سن 2019 میں ‘دی لاسٹ بلیک مین ان سان فرانسسکو’ سے ڈیبیو کرنے والےاداکار کی کامیاب فلموں میں
‘دی ہارڈر دے فال’ اور ‘ڈیویشن’ شامل ہیں جب کہ ‘میگزین ڈریمز’ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔
تاہم ہالی وڈ فلموں پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کے مطابق جوناتھن میجرز پر حملے کا الزام لگانے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ان کی گرل فرینڈ ہیں جن سے جھگڑے کا آغاز جمعے کی سب ٹیکسی میں سفر کے دوران ہوا تھا۔
Jonathan Majors was arrested this weekend in New York on charges of strangulation, assault and harassment after allegedly assaulting a woman, TMZ reports.
— Pop Base (@PopBase) March 25, 2023
He denies the allegations. pic.twitter.com/LyRjSNh6Nu
’ٹی ایم زیڈ‘ نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بات اس وقت آگے بڑھی جب جوناتھن میجرز نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے ایک دوسری عورت کو ٹیکسٹ میسج کیا۔ جب ان کی گرل فرینڈ نے اداکار کا فون دیکھنے کا تقاضا کیا تو انہوں نے غصے میں آکر پہلے ان کا ہاتھ جھٹکا اور پھر مبینہ طور پر ایک تھپڑ رسید کر دیا۔
اس جھگڑے کے نتیجے میں جوناتھن میجرز کی گرل فرینڈ کے کان کے پچھلے حصے پر زخم آیا ہے جب کہ ان کے چہرے پر بھی نشانات واضح ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس جھگڑے کے بعد ان کی گرل فرینڈ نے 911 سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے اداکار کو حراست میں لیا تھا۔
البتہ جوناتھن کے ترجمان جسمانی تشدد کی تردید کر چکے ہیں۔