‘لال سنگھ چڈھا’ کی کہانی امریکی ناول نگار ایریک نوتھ کی اسی کتاب پر مبنی ہے جسے ہدایت کار رابرٹ زیمیکس نے تقریباً تین دہائیوں قبل فلم کی صورت میں پیش کیا تھا۔
بالی وڈ اسٹار عامر خان اور کرینہ کپور کی نئی آنے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا ٹریلر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب 57 سالہ اداکار نے کوئی ایسی فلم میں کام کیا ہے جو ہالی وڈ فلم کا آفیشل ری میک ہے۔
عامر خان ہالی وڈ فلم ‘فاریسٹ گمپ’کے باقاعدہ کاپی رائٹس لے کر بھی چند لوگوں کو خوش نہ کر سکے۔ ‘لال سنگھ چڈھا’ کا ٹریلر 29 مئی کو ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ‘لال سنگھ چڈھا’ سے زیادہ ‘فاریسٹ گمپ’ کے چرچے تھے جو 28 برس قبل ریلیز ہوئی تھی۔
‘لال سنگھ چڈھا’ کی کہانی امریکی ناول نگار ایریک نوتھ کی اسی کتاب پر مبنی ہے جسے ہدایت کار رابرٹ زیمیکس نے تقریباً تین دہائیوں قبل فلم کی صورت میں پیش کیا تھا۔
‘فاریسٹ گمپ’ کے بالی وڈ ورژن کی ہدایت ادویت چندن نے دی ہیں جب کہ اس کا اسکرین پلے اداکار اتل کلکرنی نے لکھا ہے۔ فلم میں عامر خان کی ہیروئن کرینہ کپور ہوں گی، دونوں اس سے قبل ‘تھری ایڈیٹس’ اور ‘تلاش’ میں ساتھ نظر آئے تھے۔
عامر خان کی یہ فلم رواں برس 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سے قبل عامر خان ادویت چندن کے ساتھ فلم ‘ سیکرٹ سپر اسٹار’ میں کام کرچکے ہیں۔
ہالی وڈ فلم ‘فارسٹ گرمپ’ کی کہانی ایک ایسے کم عقل لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی میں بہت کچھ صرف اس لیے حاصل کرلیتا ہے کیوں کہ وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم رکھتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ‘فاریسٹ گمپ’ (ٹام ہینکس) کیسے کالج فٹ بال سے لے کر ویتنام جنگ میں حصہ لیتا ہے اور پنگ پانگ چیمپئن کے ساتھ عالمی سطح پر شطرنج کا مقابلہ بھی جیت لیتا ہے۔
مشہور راک اینڈ رول سنگر ایلویس پریسلی ہوں یا پھر امریکی صدور جان ایف کینیڈی اور رچرڈ نکسن، فاریسٹ گمپ نے سب ہی سے ملاقات کی اور اپنی کم عقلی کی وجہ سے اس ملاقات کو یادگار بنایا۔
دوسری جانب بالی وڈ فلم ‘لال چڈھا سنگھ’ کا ٹریلر دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک سکھ لال سنگھ چڈھا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ جو کم عقل ہے اور پہلے کالج میں چیمپئن بنتا ہے پھر فوج میں شمولیت اختیار کرتا ہے۔
عامر خان کی آخری فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ سن 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر ناکام ہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد سے عامر خان ‘لال سنگھ چڈھا’ پر کام کررہے ہیں۔فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ہیلی پانڈیا نامی صارف نے ‘لال سنگھ چڈھا’ کے بائی کاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس طرح کرنے سے چربہ فلمیں بنانے کے رجحان میں کمی ہو سکے گی۔
#BoycottLaalSinghChaddha . Bullywood =Remakewood . They don’t have their own brains so copying others they have been thinking it can make famous but their useless brains can’t think properly . Let’s keep boycotting Bollywood
— Heli🥰😍🤩🦋🥳💫🔱🇺🇸 (@HeliPandya8) May 29, 2022
No CleanChit Option In SSRCase pic.twitter.com/gahgqtMUux
لتھرا دھاریا کے مطابق جب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ‘فاریسٹ گمپ’ ہندی ڈبنگ میں موجود ہے تو پھر ‘لال سنگھ چڈھا’ بنانے کی کیا ضرورت تھی؟
Please watch Forrest Gump instead of #LaalSinghChaddha.
— धैर्या (@LuthraDhairya) May 29, 2022
It’s a great movie and is available on Amazon prime in both English as well as Hindi
Why watch a copy?#BoycottBollywood #BoycottLaalSinghChaddha #AamirKhan #SushantSinghRajput pic.twitter.com/uCma1znY1J
ایک اور صارف نے کہا کہ عامر خان نے ہالی وڈ فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کی کاپی بنانے میں اسکرپٹ پر 14 برس لگائے۔
#AamirKhan & #KareenaKapoorKhan starter #LaalSinghChaddha took 14 years to COPY Hollywood movie Forrest Gump
— Nitika Singh🦋🇮🇳 (@itsNitikaSingh) May 26, 2022
STOP FUNDING FOR MADARSACHAP BOLLYWOOD#BoycottBollywood #BoycottLaalSinghChaddha pic.twitter.com/RSc3cbzudq
شبنم نے عامر خان کو مزاحیہ کردار ‘مسٹر بین’ سے تشبہہ دی۔
#forestgump #LaalSinghChaddhaTrailer #dhoom3
— Shubham Jain (@Shubham09273730) May 29, 2022
Cheap Copy of mr. Bean pic.twitter.com/wEUabZWwA3
تمام تر تنقید کے باوجود عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کےٹریلر کو ریلیز کے 24 گھنٹوں میں چھ کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ اس بارے میں عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے ایک ٹوئٹ بھی کیا گیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ لال سنگھ چڈھامیلوں فاصلہ عبور کر کے بے شمار لوگوں کے دلوں تک پہنچ گئی۔
#LaalSinghChaddha , crossing miles and reaching millions of hearts! 💕 Feels great to be submerged in your love… 🙏
— Aamir Khan Productions (@AKPPL_Official) May 30, 2022
Experience the extraordinary journey of a simple man.#LaalSinghChaddhaTrailer pic.twitter.com/idlWLe5QeJ
واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ‘دل ہےکہ مانتا نہیں’ بھی ہالی وڈ فلم ‘اِٹ ہیپنڈ ون نائٹ’ کی کاپی تھی۔ اس کے علاوہ ‘جو جیتا وہ سکندر’ کا آئیڈیا بھی ‘بریکنگ اوے’ سے لیا گیا تھا۔
بالی وڈ فلم ‘اکیلے ہم اکیلے تم’ کی اسٹوری ‘کریمر ورسز کریمر’ سے اٹھائی گئی تھی جب کہ فلم ‘بازی’ ‘ڈائے ہارڈ’ کا بھارتی ورژن تھی۔سو کروڑ کا بزنس کرنے والی بھارت کی پہلی فلم ‘گجنی’ کی کہانی بھی ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘میمینٹو’ سے لی گئی تھی۔