کراچی —
پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جیت کے لیے افغانستان کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم افغانستان کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
حارث رؤف نے نہ صرف کریئر کی بہترین بالنگ کی بلکہ صرف 6.2 اوورز میں 18 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
1️⃣-0️⃣ in emphatic style 💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
What an incredible bowling performance to win the first ODI by 142 runs! 💪#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/o7Hgslpt31
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 59 رنز بنا سکی۔
1️⃣-0️⃣ in emphatic style 💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
What an incredible bowling performance to win the first ODI by 142 runs! 💪#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/o7Hgslpt31
امام الحق کی نصف سینچری نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر فخر زمان کے دو اور کپتان بابر اعظم کے صفر پر آؤٹ ہو جانے کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایسے میں 94 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیل کر اوپنر امام الحق نے پہلے تو وکٹیں گرنے کے سلسلے کو روکا، اس کے بعد دیگر بلے بازوں کے ساتھ مل کر اسکور کو 201 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Excellent knock by @ImamUlHaq12 in tough circumstances 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
He scores his 17th ODI half-century 💫#AFGvPAK pic.twitter.com/R0pjeRPMIY
ان کی اننگز میں صرف دو چوکے شامل تھے لیکن وکٹ پر ان کا ٹھہرنا ٹیم کے کام آ گیا، ٹیم 48 ویں اوور میں 201 رنز بناکر آؤٹ تو ہوئی لیکن یہاں تک اسے پہنچانے میں امام الحق کا ساتھ 39 رنز بنانے والے شاداب خان اور 30 رنز اسکور کرنے والے افتخار احمد نے دیا۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے جب کہ راشد خان اور محمد نبی کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔
Rashid Khan Gets ✌️! @rashidkhan_19 bowls @iShaheenShah with a ripper to leave Pakistan tottering at 163/8 after 38.4 overs. 💪#AfghanAtalan | #AFGvPAK | #SuperColaCup | #ByaMaidanGato pic.twitter.com/rHoHcvWDg7
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 22, 2023
پاکستانی پیسرز کے آگے افغانستان کے بلے بازوں کی ایک نہ چلی
جواب میں افغانستان کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، سوائے 18 رنز بنانے والے اوپنر رحمان اللہ گرباز اور 16 رنز بناکر ریٹائر ہوجانے والے عظمت اللہ عمر زئی کے، کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں جگہ نہ بنا سکا۔
شاہین شاہ آفریدی نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کا بھرپور ساتھ دیا، جب کہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
SENSATIONAL SPELL OF BOWLING 🫡@HarisRauf14 stars in the first ODI with his maiden five-wicket haul 🔥#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LqmVsrTODY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
اس میچ میں پاکستانی فیلڈرز کی کارکردگی بھی شان دار رہی جس کی وجہ سے افغانستان کے 9 کھلاڑی 20 ویں اوور میں ہی آؤٹ ہو گئے۔ عظمت اللہ عمر زئی کے زخمی ہوجانے کی وجہ سے اننگز کو وہیں پر ختم کر دیا گیا۔
مخالف ٹیم کے مقابلے میں گرین شرٹس کی کارکردگی مجموعی طور پر اچھی رہی، فیلڈرز نے کیچز بھی پکڑے اور افغانستان کی ٹیم کو اپنی ون ڈے تاریخ میں دوسرے کم ترین اسکور پر آؤٹ کرنے میں بالرز کا ساتھ دیا۔
حارث رؤف کو ان کی بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، دوسرا میچ جمعرات کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔