اسپورٹس خبریں

افغانستان کے خلاف فتح: نسیم کے چرچے، شاداب کے رن آؤٹ پر سوشل میڈیا پر بحث

Written by ceditor

کراچی — نسیم شاہ کی افغانستان کے بلے بازوں کے خلاف جارحانہ کارکردگی ہمبنٹوٹا میں بھی جاری رہی جہاں انہوں نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹنگ سے ایک وکٹ سے فتح دلائی۔

میچ میں ایک ڈرامائی موڑ بھی آیا جب افغان کھلاڑی فضل حق فاروقی نے آخری اوور کی پہلی گیند پھینکنے سے پہلے کریز سے باہر کھڑے ہوئے شاداب خان کو مینکڈ رن آؤٹ کردیا، یعنی بال پھینکنے سے پہلے وکٹ توڑ کر انہیں واپس پویلین بھیج دیا۔

کرکٹ کے نئے قوانین کے مطابق اس قسم کا آؤٹ اب درست مانا جاتا ہے اور اس کے لیے کھلاڑی کو وارننگ دینا ضروری نہیں۔ لیکن ماہرین اسے آج بھی کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیتے ہیں ۔

جس وقت شاداب خان 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر واپس پویلین گئے تو پاکستان کو جیت کے لیے چھ گیندوں پر 11 رنز درکار تھے اور ان کی ایک وکٹ باقی تھی۔

ایسے میں نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر لانگ آف پر چوکا مار کر ٹیم کو اسکور کے قریب پہنچایا اور پھر پانچویں گیند پر وکٹ کے پیچھے گیند کو بھیج کر چوکا مارا جس سے پاکستان نے 301 رنز کا ہدف نو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے نہ صرف افغانستان کے خلاف دوسرا میچ جہت لیا بلکہ سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ امکان ہے کہ اس کے بعد آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پرپہنچ جائے گی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تین میچ پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور ان کے دونوں اوپنرز نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ سے خوب فائدہ اٹھایا۔

RUNS: 1️⃣5️⃣1️⃣BALLS: 1️⃣5️⃣1️⃣4s: 1️⃣4️⃣6s: 3️⃣End of a brilliant batting effort by Rahmanullah Gurbaz! Absolutely Incredible 🙌⚡👏#AfghanAtalan | #AFGvPAK | #SuperColaCup | #ByaMaidanGato pic.twitter.com/UnSi3ghpuc— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 24, 2023

نہ صرف رحمان اللہ گرباز پاکستان کے خلاف سینچری بنانے والے پہلے افغان بلے باز بن گئے بلکہ افغانستان کی تاریخ میں 150 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے صرف دوسرے بلے باز کے طور پر ریکارڈ بک میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز 151 گیندوں پر 151 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز میں 14 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ان سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل میں 150 رنز بنانے والے ابراہیم زدران نے 80 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔

دونوں نے 227 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد ڈالی۔ ان کی جارحانہ اپروچ کے سامنے پاکستانی بالرز بے بس نظر آئے۔ آخری اوورز میں پاکستانی پیسرز نے چند کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے افغانستان کی اننگز کو بریک تو لگایا لیکن اس کے باوجود میزبان ٹیم پہلی بار گرین شرٹس کے خلاف 300 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے۔ نسیم شاہ اور اسامہ میر کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔

تین سو ایک رنز کے تعاقب میں فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ کی شراکت میں نو اوورز میں 52 رنز اسکور کرکے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے اسکور کو 31ویں اوور تک 170 رنز تک پہنچا دیا۔

Skipper @babarazam258 scores his 27th fifty in his 100th ODI innings ✨#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ZGETZXYDb5— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2023

بابر اعظم 66 گیندوں پر 53 رنز بناکر جب آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی ٹیم اچھی پوزیشن میں تھی لیکن پہلے محمد رضوان کے دو رنز پر رن آؤٹ ہوجانے ، پھرسلمان علی آغا کے 14 رنز اور اسامہ میر کے صفر پر واپس پویلین لوٹ جانے سے پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔

ایسے میں امام الحق نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سیریز میں مسلسل دوسری نصف سینچری اسکور کی۔ 91 کے اسکور پر جب وہ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو جیت کے لئے 11 اوورز میں 90 رنز درکار تھے۔

شاداب خان نے پہلے افتخار احمد کے ساتھ وکٹیں گرنے کے سلسلے کو روکا اور پھر جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 48 رنز اسکور کیے۔

اننچاس اوور کی آخری دو گیندوں پر ایک چوکا اور چھکا مار کر وہ پاکستان کو جیت کے قریب پہنچانے میں کامیاب تو ہوئے لیکن امپائر کے فیصلے سے زیادہ خوش نظر نہیں آئے جنہوں نے ویسٹ ہائی گیند کو نو بال قرار دینے سے انکار کردیا تھا۔

اگلے ہی اوور کی پہلی گیند سے پہلے مینکڈ ہونے کی وجہ سے ان کی اننگز ختم ہوگئی لیکن ان کا کام نسیم شاہ نے پورا کیا اور پاکستان کو ایک وکٹ سے کامیابی دلادی۔ شاداب خان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

What a win. Wow!@iNaseemShah got some nerves and clinical innings from @76Shadabkhan and @imamulhaq12. Super stuff ⚡ pic.twitter.com/9RZPqZDx58— Babar Azam (@babarazam258) August 24, 2023

پاکستان نے افغانستان کے خلاف سیریز تو جیت لی لیکن میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے میں نظر آئے۔ میچ کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر نوبال، مینکڈ اور چیٹرز کا ٹرینڈ چلنے لگا۔

اینگری پاکستانی نامی صارف نے کہا کہ ویسٹ ہائی گیند کو نو بال نہ قرار دیا جانا اور اس کے بعد مینکڈنگ بھی افغانستان کو شکست سے نہ بچاسکی جس پر ہنسنے کو دل چاہتا ہے۔

Last ball of penultimate over should have been a No ball.Then mankading but still couldn’t win.Let’s laugh @ @ACBofficials 😂😂😂 pic.twitter.com/fUgo83rnfD— M (@anngrypakiistan) August 24, 2023

صارف جہانگیر ہمایوں نے فضل حق فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جو بھی ہوا ٹھیک ہوا کیوں کہ انہوں نے چیٹنگ کرکے جیتنے کی کوشش کی۔

Farooqi you deserve this because You gave up before starting the last over that’s why you cheated out Shadab Khan,#ShadabKhan’s six was also a clear no ball. But #NaseemShah you #Beauty took revenge in his own signature aggressive style #PakvsAfg pic.twitter.com/r4XsOzuSU3— Jahangir Humayun 🇵🇰 (@jahangirHumaiun) August 24, 2023

وجاہت کاظمی نے میچ کے بعد نسیم شاہ کو ایونجر کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے آصف علی کے جھگڑے کا بدلہ لیا، پھر شاداب خان کو مینکڈ کرنے کا۔

Naseem Shah is the real avenger. First he avenged Asif Ali’s clash and now Shadab’s mankad.— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) August 24, 2023

ایک اور صارف نے نسیم شاہ کے دونوں میچز کی تصویر لگائی جس میں انہوں نے وننگ شاٹ مار کر افغانستان کو شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

No Ball#PakvsAfg #PAKvAFG pic.twitter.com/3enIuXxhfh— Muhammad Sajjad (@Muhamma85404925) August 24, 2023

عمیر علوی – وائس آف امریکہ

About the author

ceditor