کراچی
بالآخر وہ گھڑی آگئی جس کا کئی لوگوں کو انتظار تھا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا آفیشل ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ ریلیز کردیا گیا جس میں کئی معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
ترانے میں اس بار شائے گل، عاصم اظہر، فارس شفیع کے ساتھ ساتھ اس کے کمپوزر عبداللہ صدیقی نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ یوٹیوب پر اس آفیشل ترانے کو 12گھنٹے کے اندر ہی پانچ لاکھ ویوز مل چکے جو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
گزشتہ سال کا پی ایس ایل ترانہ ‘آگے دیکھ’ ترتیب دینے والے عبداللہ صدیقی نے اس سال کا بھی ترانہ ترتیب دیا ہے جب کہ اس کے بول گلوکاروں عاصم اظہر، فارس شفیق کے ساتھ ساتھ حسن علی، رامس علی اور عبداللہ نے لکھے۔
تین منٹ لمبی ویڈیو کے آغاز میں تمام فرنچائزز کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں جب کہ اس میں فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
پی ایس ایل کا ترانہ جسے ہفتے کو رات گئے ریلیزکیا گیا، اس کا لیگ کے مداحوں کو کئی روز سے انتظار تھا جو اب ختم ہوگیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کا اس ترانے کے حوالے سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔
🎶Sab Sitaray Humaray🎶
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2023
HBL PSL Official Anthem 2023 l Shae Gill, Asim Azhar, & Faris Shafi
Watch full video: https://t.co/0hvFddBORC#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/kTp7YToUeJ
اسپورٹس اینکر سویرا پاشا نے جہاں ترانے کو بہترین قرار دیا۔ وہیں مزمل آصف کے بقول شائے گل کو آئمہ بیگ پر ترجیح دینا ایک اچھا فیصلہ ہے کیوں کہ ان کی آواز ‘فریش’ لگتی ہے۔
I absolutely loved it 👇🏼👇🏼 #PSL8
— Sawera Pasha (@sawerapasha) February 11, 2023
Sab Sitaray Humaray | HBL PSL Official Anthem 2023 | Shae Gill, Asim Azh… https://t.co/Ux9gfCZd3k via @YouTube
ایک صارف کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پسوڑی’ گانے والی شائے گل کو سات خون معاف ہیں اور یہ پی ایس ایل ترانہ پہلا خون تھا۔
Best psl anthem of History of psl
— ر و می🧸🩺 (@CuteHunYar) February 12, 2023
Shae gill ko 7 Khoon maaf hein…
Or ye pehla tha…
#PSLAnthem2023 #PSLAnthem pic.twitter.com/BJHfEhnVnk
رضوان علی کے خیال میں ترانے کے ویڈیو کے پہلے 40 سیکنڈز تک تو وہ سمجھے جیسے کوئی ہارس ریسنگ کا ترانہ دیکھ رہے ہوں۔
For the first 40 seconds I thought it's a horse racing Anthem before there's a visual of a batter!! Miss Ali Zafar. #PSLAnthem #PSL8 #PSL2023 https://t.co/YkqYqCtFoY
— Rizwan Ali (@joji_39) February 11, 2023
ترانے کے ریلیز ہونےکے بعد جہاں لوگوں نے اس کی تعریف کی وہیں کئی افراد نےمعروف گلوکار علی ظفر کی کمی کو محسوس کیا, جنہوں نے لیگ کے سب سے مقبول ترانے گائے تھے۔
شہریار اعجاز نامی صارف نے نیا ترانہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ علی ظفر کی ضرورت پھر سے پڑ گئی ہے۔
PSL Anthem is here and I think we need Ali Zafar Yet again. #PSL8 #PSLAnthem pic.twitter.com/2XNovwZTzc
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) February 11, 2023
ایک صارف قادر خواجہ کہتے ہیں کہ اگر چار سنگرز کی جگہ ایک علی ظفر کو ہی استعمال کیا جاتا تو کم از کم اچھا ترانہ سامنے آتا۔
پی ایس ایل 8 کے اینتھم کے جتنے پیسے چار سنگرز کو دئیے…. انکے چاروں کے پیسے ملا کر کم از کم علی ظفر کو دے دیتے اچھا تو ہوتا…
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 11, 2023
خیر پی سی بی کو ایک مشورہ ہے کہ پی ایس ایل اینتھم کا کنٹریکٹ علی ظفر کو دے دیا کریں وہ سارا سال کام کرکے بہترین اینتھم دیا کریں@AliZafarsays #PSLAnthem
عاطف اعوان نے علی ظفر کے دو پی ایس ایل ترانوں کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی ان ترانوں سے بہتر ترانہ نہیں لاسکتا۔
Ali Zafar both anthems were the best and no one can beat this #Pslanthem #PSL2023 #PSL8 pic.twitter.com/5XfSM7flyV
— Atif Awan (@atifaven) February 11, 2023
جہاں کچھ صارفین کو علی ظفر کی یادستائی، وہیں چند نے تو مزاحیہ انداز میں گائے گئے۔ چاہت علی خان کے ترانے کو شائے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع کی کوشش سے بہتر قرار دے دیا۔
Asim azhar shae gill ko ghar bhejo humara anthem to agya hai pic.twitter.com/BwUYsNmvGN
— Daud (@CleanBowled562) February 9, 2023
جہانزیب کے بقول ہر سال نئے ترانے کے آنے کے بعد پرانا ترانہ اچھا لگنے لگتا ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔
PSL Anthem is here and I think we need Ali Zafar Yet again. #PSL8 #PSLAnthem pic.twitter.com/2XNovwZTzc
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) February 11, 2023
شائے گل کے ترانے میں حصے پر باسط سبحانی نے بولی وڈ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا سین لگایا۔ جس میں ارشد وارثی کا کردار سرکٹ کہتا ہے کہ بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔
Shae Gill's singing part in #PSLAnthem pic.twitter.com/fuNJqHBgnS
— Basit Subhani (@BasitSubhani) February 11, 2023
علوینہ ساجد نے تو اس ترانے کو آج تک کی سب سے بری کوشش قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ اس اہم کام کے لیے بہتر سلیکشن کیا کریں۔
Worst #PSLAnthem ever! Seriously @TheRealPCBMedia need a better selection committee for #PSLAnthem Singers@AliZafarsays Please save this country 🙏🥲🙄https://t.co/kuBXzvpSH7
— Alveena Sajid 🦋 (@AlveenaSK) February 11, 2023
ادھر مروہ خان نامی صارف نے دیگر صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ علی ظفر کو بھول کر آگے بڑھیں اور اس ترانے کو قبول کریں۔
Faris Shafi is elite. Singers did well but the composition of Abdullah Siddiqui always stands out.
— Marwah Khan (@TheMarwahKhan) February 11, 2023
Move on from Ali Zafar you idiots. #PSLAnthem
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو گلوکاروں کی ڈریسنگ پر بھی تنقید کی۔ علی حسن نے شائے گل کی ڈریسنگ کو ریڈ انڈین اسٹائل یا منگولین ٹچ سے تشبیہ دی۔
Shae Gill ki dressing… Red indian style or Mangolian touch#shaegill #HBLPSL8 #PSLAnthem pic.twitter.com/iT8nJEoAo3
— Ali Hasan (@AaliHasan10) February 11, 2023
ایک صارف نے تو معروف کارٹون کردار ڈرٹو کی تصویر لگا کر کہا کہ فارس شفیع اس سے مرعوب لگتے ہیں۔
This Faris Shafi inspired from Dirtoo🌚 #PSLAnthem pic.twitter.com/jW2M80OoGC
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) February 11, 2023
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن سے قبل سات ترانے آچکے ہیں, جس میں سے پہلے تین ‘اب کھیل کے دکھا’، ‘اب کھیل جمے گا ‘اور ‘دل سے جان لگا دے ‘ علی ظفر نے گائے جنہیں لوگو ں نے بے حد پسند کیا۔
چوتھا پی ایس ایل ترانہ ‘کھیل دیوانوں کا ‘فواد خان نے گایا تھا, جہاں سے صارفین کا ملا جلا ردِعمل سامنے آنے لگا۔ 2020 میں ریلیز ہونے والا ترانہ ‘تیار ہیں’ علی عظمت، ہارون، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے گایا, جس پر کافی تنقید ہوئی جب کہ 2021 میں آئمہ بیگ، نصیبو لعل اور ینگ سٹنرز کا گایا ہوا ‘گروو میرا’ پر بھی سوشل میڈیا میں ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ سال آنے والا ترانہ ‘آگے دیکھ ‘ عاطف اسلم اور عائمہ بیگ نے گایا جب کہ اس سال فارس شفیع، شائے گل کو موقع دیا گیا۔ عاصم اظہر کی دو سال بعد واپسی ہوئی۔
پاکستان سپر لیگ کا میلہ 13 فروری سے شروع ہوگا اور امکان ہے کہ افتتاحی تقریب میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ بھی اپنی آوازوں کو جادو جگائیں گے۔