کراچی — پاکستان میں "اینی میٹڈ "فلمیں زیادہ تو نہیں بنیں لیکن ہدایت کار عزیر ظہیر خان کی ‘اللہ یار اینڈ دی ہنڈرڈ فلاورز آف گاڈ’ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اینی میٹڈ فلموں کا مستقبل پاکستان میں روشن ہے۔
تھری ڈی ٹیکنالوجی میں بننے والی یہ فلم نہ صرف پاکستان کی جانب سے پہلی کوشش ہے بلکہ اسے دیکھ کر آنے والے فلم میکرز کا حوصلہ بڑھے گا۔
عیدالاضحٰی پر ریلیز ہونے والی فلم میں پاکستان کے نامور اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ان فنکاروں میں علی ظفر، ہمایوں سعید، بشریٰ انصاری، اقرا عزیز اور میرا کے ساتھ ساتھ اظفر جعفری بھی شامل ہیں۔
فلم کے مرکزی کردار اللہ یار کے کردار میں انعم زیدی نے اپنی آواز سے جان ڈالی جنہوں نے 2018 میں بننے والی فلم ‘اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور’ میں بھی اس کردار پر وائس اوور کیا تھا۔
گزشتہ فلم کی طرح اس فلم میں بھی اللہ یار نامی لڑکے کے پاس جانوروں سے بات کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور اسے اپنے علاقے کے تمام جانوروں کا محافظ مانا جاتا ہے۔
Allahyar and the 100 Flowers of God | Official Trailer 2023 #AY100FOG #FirstPakistani3DFilm #AllahyarTheFilm #3rdWorldStudios #IqraAziz #HumayunSaeed #AliZafar #BushraAnsari #AzfarJafri #MeeraJi #UzairZaheerKhan #MandviwalaFilms #EidulAzha2023 pic.twitter.com/BThUyZor9t
— 3rd World Studios (@3rdworldpk) May 26, 2023
جب اس کے والد درختوں کو کاٹ کر فرار ہونے والے افراد کا تعاقب کرنے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے تو اللہ یار اور اس کے چکور دوست ہیرو ان کی کھوج میں ایک ایسی دنیا میں قدم رکھتے ہیں جہاں انسانوں کی جگہ روبوٹس کا بسیرا ہوتا ہے اور جہاں دوسری دنیا سے لائے درختوں کو کاٹ کر روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بجلی پیدا کی جاتی ہے ۔
فلم میں جہاں بچوں کے لیے سبق ہے وہیں ان کے والدین بھی اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
فلم میں نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ درختوں کو کاٹنے سے کیا نقصان ہوتا ہے بلکہ ماحولیات کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی ہے جس کے مطابق اللہ تعالی کی ہر تخلیق کا زندہ رہنا ضروری ہے۔
Playing in cinemas across Pakistan in 3D! Grab your ticket now!#AY100FOG #FirstPakistani3DFilm #Allahyarandthe100FlowersofGod #AllahyartheFilm #3rdWorldStudios pic.twitter.com/8SV2aLxrpK
— 3rd World Studios (@3rdworldpk) June 30, 2023
فلم کو عید الاضحٰی پر ریلیز کرنا درست فیصلہ کیوں ہے؟
تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی ہدایت دی ہیں عزیر ظہیر خان نے، جنہوں نے اس کا اسکرپٹ بھی خود ہی لکھا ہے۔ انہوں نے ہی پاکستان میں تھری ڈی اینی میٹڈ فلموں کی بنیاد رکھی جسے بچوں اور بڑوں دونوں نے پسند کیا۔
فلم کی ریلیز کے لیے بھی انہوں نے ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار اسٹیون اسبیلبرگ کا مشورہ مانا۔ جنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بچوں کی فلم بنانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک بچہ اپنے ساتھ والدین کو بھی سنیما میں لاتا ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ پہلے دو جون کو ریلیز ہونے والی فلم کو انہوں نے عید الاضحٰی پر ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا جب اس کے سامنے کوئی اور ملکی یا غیر ملکی اینی میٹڈ فلم نہیں تھی۔
Cuteness has a name – Azlan
— Atrium Cinemas (@AtriumCinemas) June 10, 2023
Allahyar's latest ally, in the fight against injustice! Allahyar & the 100 flowers of God releasing on Eid-Ul-Azha 2023. #AY100FOG #Allahyarandthe100FlowersofGod #3rdWorldStudios #MandviwallaEntertainment @3rdworldpk @MandviwallaE pic.twitter.com/kVWiYQo9DY
اگر یہ فلم دو جون کو ریلیز ہوتی تو شاید اچھا بزنس نہ کرپاتی کیوں کہ اسی تاریخ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اینی میٹڈ فلم ‘اسپائیڈر مین، اکروس دی اسپائیڈر ورس’ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بزنس کرکے کسی دوسری فلم کو آگے آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
عید الاضحٰی سے زیادہ ‘اللہ یار اینڈ دی ہنڈریڈ فلاورز آف گاڈ’ کو فائدہ اسکول کی چھٹیوں سے ہوگا کیوں کہ جولائی کے مہینے میں بچوں کے پاس وقت تو ہوگا لیکن ان کے پاس کسی دوسری فلم کا آپشن نہیں ہوگا۔
وائس اوورز بچوں کو سوچنے پر بھی مجبور کریں گے اور ہنسنے پر بھی
اب کچھ بات فلم کی اینی میشن کی جس کے لیے ہدایت کار کو دگنی محنت کرنی پڑی۔ ایک تو اینی میٹد فلم بنانے کی محنت اور دوسرا کم لاگت سے اسے تھری ڈی میں منتقل کرنے کی مشقت۔
پاکستان جیسے ملک میں جہاں سال میں 20 کے لگ بھگ فلمیں بنتی ہیں، ایک اینی میٹڈ تھری ڈی فلم بنانا وہ بھی اس معیار کی کہ اسے بیرون ملک داد ملے، ایک اچھا قدم ہے۔
فلم کے فائٹ سین بھی کہیں کہیں اسٹار وارز سیریز کی یاد دلاتے ہیں تو کہیں کنگ فو پانڈا فرینچائز کی۔ ہر کردار کی ایک بیک اسٹوری ہونا بھی ایک بڑی بات ہے کیوں کہ عموماً پاکستان میں اینی میٹڈ فلموں میں کرداروں کو سطحی طور پر ہی لکھا جاتا ہے۔
فلم میں تمام ہی وائس اوورز آرٹسٹوں نے اپنی جاندار آواز سے شائقین کو محظوظ کیا۔ جس میں سرفہرست نام اللہ یار کے کردار کو آواز دینے والی انعم زیدی کا ہے۔
ان کی آواز میں وہ جذبات تھے جو لڑکپن میں ایک بچے کے ہوتے ہیں جب کہ انہوں نے تمام محاوروں کو بھی درست انداز میں پیش کیا جن کے بارے میں آگاہی اسکول جانے والے بچوں کو ہونی چاہیے۔
Starring the multi-talented Iqra Aziz Official as the female superhero "Aira"#AY100FOG #IqraAziz #FirstPakistani3DFilm #Allahyarandthe100FlowersofGod #AllahyartheFilm #3rdWorldStudios pic.twitter.com/kliDJqYAWf
— 3rd World Studios (@3rdworldpk) June 26, 2023
فلم میں سب سے زیادہ متاثر کن کام اداکارہ اقرا عزیز اور اظفر جعفری کا ہے جنہوں نے بالترتیب روبوٹ عائرہ اور چکور ہیرو کا کردار نبھایا۔ اقرا عزیز کی عائرہ ایک ایسی روبوٹ ہے جو اپنی دنیا میں بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اور آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی کوشش کرتی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار اللہ یار کے بعد اگر کسی کے ڈائیلاگ زیادہ ہیں تو وہ عائرہ کے ہیں، جو اپنی اینٹری کے وقت مزاحیہ موڈ میں ہوتی ہے لیکن بعد میں سنجیدہ ہوکر اپنے ساتھیوں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے فائٹ بھی کرتی ہے۔
The dynamic Azfar Jafri playing everyone's favourite character!#AY100FOG #AzfarJafri #FirstPakistani3DFilm #Allahyarandthe100FlowersofGod #AllahyartheFilm #3rdWorldStudios pic.twitter.com/ZToYbIwMN7
— 3rd World Studios (@3rdworldpk) June 21, 2023
البتہ اظفر جعفری کے ہیرو کے مکالموں سے بچے زیادہ محظوظ ہوں گے ایک تو وہ کردار سے پہلے سے ہی واقف ہیں، دوسرا مصنف نے انہیں بڑے طریقے سے استعمال کیا۔
انہوں نے ہیرو سے وہ سوالات کرائے جن کا جواب بچوں کو معلوم ہونا چاہیے تھا۔ جیسے کہ ونڈ مل کیا ہوتی ہے، ہر جانور کو زندہ رہنے کا حق کیوں ہے اور درخت کو کاٹنے کے نقصانات کیا ہیں، وغیرہ۔
ان سوالات کے جواب سن کر بچوں کے علم میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور انہیں کھل کر ہنسنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
فلم میں مرکزی ولن کا کردار اداکار و گلوکار علی ظفر نے بخوبی ادا کیا لیکن اس کردار کو یہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ جو کررہا ہے وہ غلط ہے، جو اسے قابلِ قبول بھی بناتا ہے۔
Starring Ali Zafar as a lead, in his first-ever voice-acting performance.
— 3rd World Studios (@3rdworldpk) June 1, 2023
Playing "The Minister", one of the film's most dynamic and fearsome characters! #AY100FOG #FirstPakistani3DFilm #Allahyarandthe100FlowersofGod #AllahyartheFilm #3rdWorldStudios pic.twitter.com/x59Oxi7gBg
دیگر اداکاروں میں بشریٰ انصاری اور ہمایوں سعید جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ کسی اینی میٹڈ فلم میں وائس اوور کیا۔
بشریٰ انصاری کے لیے تو یہ سب شاید نیا نہیں تھا کیوں کہ اس سے قبل وہ کلیاں جیسے پروگرام میں کٹھ پتلیوں کی آواز نکال چکی ہیں اور گانا بھی گاچکی ہیں۔ یہاں بھی انہوں نے ایک لوری گا کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کیا۔
ادھر ہمایوں سعید نے بھی وائس اوور کی دنیا میں قدم رکھ کر سب کو حیران کیا۔ جس کردار کے پیچھے ان کی آواز تھی وہ فلم کا ایک اہم کردار تھا جس کی وجہ سے اللہ یار کو اپنے والد اور دوستوں کو ڈھونڈنے میں مدد ملی۔
بعض افراد ہمایوں سعید کی بدلی ہوئی آواز سے ضرور پریشان ہوں گے لیکن ان کی آواز کردار پر فٹ بیٹھنا ہی ان کی کامیابی ہے۔
The amazing Bushra Ansari playing one of the most challenging characters in the film!#AY100FOG #FirstPakistani3DFilm #Allahyarandthe100FlowersofGod #AllahyartheFilm #3rdWorldStudios #BushraAnsari pic.twitter.com/vtiTHki75g
— 3rd World Studios (@3rdworldpk) June 28, 2023
فلم میں بہتری کی گنجائش کیسے موجود ہے؟
شائقین میں موجود بچوں کو تو یہ فلم دیکھ کر تو مزہ آئے گا ہی لیکن جو بڑی عمر کے والدین ان کے ساتھ ہوں گے، انہیں کہیں کہیں روبوٹس کی دنیا میں شاید پاکستان کی جھلک نظر آئے۔ جس میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی خلیج، اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے پر پابندی اور وسائل کا غلط استعمال نمایاں ہے۔
لیکن ان سب مسائل کی نشاندہی کے باوجود فلم میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ایک پاکستانی فلم جس کو دیکھ کر شائقین میں اردو زبان فروغ پاسکتی ہے اوربچوں کو جس کے ذریعے کئی نئے الفاظ سننے کو ملیں گے، اس کا نام انگریزی میں ہونا سمجھ سے باہر ہے۔
پچھلی فلم کا نام اس لیے انگریزی میں سمجھ آتا ہے کیوں کہ اس سے قبل بہت ہی کم اینی میٹڈ فلمیں پاکستان میں بنیں تھیں لیکن اگر اس فلم کا نام اردو میں ہوتا تو بہتر ہوتا۔
Starring the dynamic Humayun Saeed, as one of the most powerful characters in the film!
— Atrium Cinemas (@AtriumCinemas) June 8, 2023
Allahyar & the 100 flowers of God releasing on Eid-Ul-Azha 2023. #AY100FOG #FirstPakistani3DFilm #3rdWorldStudios @MandviwallaE #mandviwallaentertainment @3rdworldpk pic.twitter.com/HTsJMS2nf1
اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم یا کسی دوسرے ملک میں ریلیز کرتے وقت بے شک اس کا نام انگریزی میں رکھ دیا جاتا لیکن اردو میں نام نہ ہونا اس کے خلاف جا سکتا ہے کیوں کہ وہ لوگ جو اس فرینچائز سے واقف نہیں وہ اسے انگریزی فلم سمجھ کر نظر انداز کرسکتے ہیں۔
فلم میں ایکشن سین بڑی مہارت سے فلمائے گئے لیکن فائٹ میں کہیں کہیں آواز کا نہ ہونا عجیب لگ رہا تھا۔ خاص طور پر جب ہوا میں اڑنے والی گاڑی کا تعاقب پولیس کررہی ہوتی ہے۔
Original Soundtrack of "Allahyar and the 100 Flowers of God", performed by #SanamMarvi@3rdworldpk @MandviwallaE #AY100FOG #SanamMarvi #FirstPakistani3DFilm #Allahyarandthe100FlowersofGod #AllahyartheFilm #3rdWorldStudios #MandviwallaEntertainment pic.twitter.com/m4CBPKRUWB
— Atrium Cinemas (@AtriumCinemas) June 24, 2023
امکان ہے کہ پہلے دن کے پہلے شو کے بعد اس فنی خرابی کو درست کرلیا جائے گا۔
فلم کا بیک گراؤنڈ اور اس کی موسیقی بھی دیگر اینی میٹڈ فلموں سے بہتر ہے اور صنم ماروی کا گیت ‘میرے مالک’ گانے کو سن کر لگتا ہے جیسے اسے بچوں کے والدین کو ذہن میں رکھ کر تخلیق کیا گیا ہے۔
البتہ بشری انصاری کی لوری ٹارگٹ مارکیٹ کے لیے ایک دم فٹ ہے کیوں کہ ایک تو یہ گیت بنا ہوا بھی اچھا ہے اور اسے گایا بھی بہت خوب گیا ہے۔ اگر کوئی گیت بچوں کی آواز میں بھی ہوتا تو اس سے فلم کو چار چاند لگ جاتے۔