کراچی — پاکستانی سیاست دان شیری رحمان، بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اور گزشتہ سال ارجنٹائن کو ورلڈ چیمپئن بنوانے والے لیونل میسی کو امریکی جریدے ٹائم میگزین نے رواں برس کی بااثر ترین عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس فہرست میں ان سو افراد کو جگہ دی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی اپنی فیلڈ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ نے بالی وڈ کو فلاپ فلموں کے شکنجے سے نکالا تو پاکستان کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے اپنی انتھک محنت کی وجہ سے اس فہرست میں جگہ بنائی۔
دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں رہنماؤں کی کیٹگری میں شیری رحمان کا چھٹا نمبر ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد جس طرح میں شیری رحمان سیلاب زدگان کی آواز بنیں، وہ قابل تعریف ہے۔
اس پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ شیری رحما ن ہی کی کوششوں کی وجہ سے عالمی برادری پہلی بار قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے نقصان اور تباہی فنڈ قائم کرنے پر متفق ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس فہرست میں شیری رحمان کی شمولیت پر اُنہیں مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو کی ٹوئٹ کے جواب میں شیری رحمان نے لکھا کہ وہ اپنی پارٹی چیئرمین کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں اور ان جیسی کئی خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا، اور اس اعزاز کو حاصل کرکے وہ بہت اچھا محسوس کررہی ہیں۔
Humbled and overwhelmed. Thank you for leading the way on this journey
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 14, 2023And thank you for celebrating and supporting the women in our party, above all else. https://t.co/qtpnbYz6Dp