کراچی — پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے شوبز ستاروں کا ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کی خبر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی میڈیا میں بھی شہ سرخیوں میں ہے۔ عمران خان کو منگل کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ "اپنے قومی ہیرو کو اس طرح دیکھنا دل دہلانے والا منظر ہے، ہمارے قومی ہیرو کے لیے کچھ تو احترام کا مظاہرہ کریں۔”
It's a heart wrenching visual to see our national hero , @ImranKhanPTI being manhandled this way, considering he's injured and has countless services for Pakistan, Where are we heading towards? Show some respect to our national hero’s plz🙏🙏🙏 pic.twitter.com/UFd08TVOcp
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 10, 2023
پاکستانی اداکار شان شاہد نے عمران خان کی گرفتاری پر کہا کہ "عمران خان کے ساتھ پوری قوم کی دعا ئیں ہیں، اللہ تعالی ان کی مدد فرمائے۔”
ALLAH.. madad farma dain 🤲🏻.. @ImranKhanPTI is in the prayers of the nation.. pic.twitter.com/Q8smPcEVok
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 9, 2023
عمران خان کے ساتھ 1992 کے ورلڈ کپ فائنل سمیت کئی میچز میں پاکستان کو فتح دلوانے والے کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ "آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ میں طاقت لاکھوں کی ہے۔”
You are one man, but you have the strength of millions.
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 9, 2023
Stay strong skipper . #BehindYouSkipper
اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ "ایک سابق وزیر اعظم کو عام مجرم کی طرح جس طرح گرفتار کرکے لے جایا گیا وہ شرم ناک اور حیران کن ہے۔
It's a heart wrenching visual to see our national hero , @ImranKhanPTI being manhandled this way, considering he's injured and has countless services for Pakistan, Where are we heading towards? Show some respect to our national hero’s plz🙏🙏🙏 pic.twitter.com/UFd08TVOcp
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 10, 2023
معروف برطانوی گلوکار کیٹ اسٹیونز جو اسلام قبول کرنے کے بعد یوسف اسلام کے نام سے پہنچانے جانے لگے انہوں نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
The arrest of Imran Khan on charges of corruption is so clearly unjustified. The majority of balance-minded Muslims know that the politics of Pakistan has for years been allowing corruption to flourish in the shadows, behind party doors. Now someone has risen who speaks out…
— Yusuf / Cat Stevens (@YusufCatStevens) May 9, 2023
بھارتی مصنف اشوک سوین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر کے مناظر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج گلوبل ہو گیا ہے۔
Imran Khan protest goes global – A large number of Pakistanis are protesting Imran Khan’s arrest in front of Nawaz Sharif’s house in London. pic.twitter.com/34V68Ak46G
— Ashok Swain (@ashoswai) May 9, 2023
The arrest of Imran Khan on charges of corruption is so clearly unjustified. The majority of balance-minded Muslims know that the politics of Pakistan has for years been allowing corruption to flourish in the shadows, behind party doors. Now someone has risen who speaks out…
— Yusuf / Cat Stevens (@YusufCatStevens) May 9, 2023
پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینہ رانا خان نےعمران خان کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
وقار یونس نے اپنے سابق کپتان کی گرفتاری کو افسوس ناک قرار دیا۔
Right behind you Skipper♥️.
— Waqar Younis (@waqyounis99) May 9, 2023
Injustice at the end produces independence.More Power to you @ImranKhanPTI Lets protect our Leader & freedom #PakistanZindabad. pic.twitter.com/69gQYjqshB
گلوکار جواد احمد جو خود بھی پاکستان برابری پارٹی کے سربراہ ہیں، انہوں نے عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کی لی گئی تصویر کو ڈرامہ قرار دیا۔
عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے ہنگاموں پر تنقید کرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ ان نادان لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ عمران خان کے اپنےبچےاپنےباپ کی گرفتاری پرلندن میں آرام سےبیٹھےہیں جب کہ کارکن سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
اسدعمر،محمودقریشی،شبلی فراز،پرویزالہی،فوادچوہدری،حماداظہر،عثمان ڈار،جمشیدچیمہ،شہبازگل وغیرہ،انکےبچےاورعمران کے3بچےکل کیوں نہیں نکلے؟
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) May 10, 2023
غریبوں کےبچوں کوگمراہ کرکےاورانہیں فسادپراکساکرآپ سب خودکہاں بیٹھےہو؟تاکہ جونقصان ہووہ غریبوں کوہو؟انکےبچوں کوہو؟تاکہ پکڑےیہ جائیں اورعیش آپ کریں؟
مصنفہ شمع جونیجو نے بھی عمران خان کی نیب عدالت میں حاضری کے موقع پر لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں پی ٹی آئی چیئرمین بظاہر ٹھیک ہی نظر آ رہے ہیں۔
Exclusive: Imran Khan at NAB Court today. He looks perfectly fine and attentive in the hearing. pic.twitter.com/E4U7RWcIQQ
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 10, 2023
اداکارہ عفت عمر جو عمران خان کے ناقدین میں سے ایک ہیں، ا نہوں نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر حیرانی کے ایموجیز بنانے پر ہی اکتفا کیا۔
😳😳😳😱😱😱
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) May 9, 2023