کراچی —
پاکستان کی متعدد مختصر فلمیں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے پاکستانی فلم فیسٹیول میں کفایت رودینی کی مختصر فلم ‘اندھا’ تین ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
مختصر فلم ’اندھا‘ میں معروف اداکار سلیم معراج کے ساتھ ساتھ کیف غزنوی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔
مختصر فلم کو ‘بیدار یو ٹیوب ٹی وی’ کی سیریز ‘ویڈنگ نائٹ اسٹوریز’ کی ایک قسط کے طور پر لکھا گیا تھا جسے بعد میں متعدد بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بھیجا گیا۔
اب تک مختصر فلم ‘اندھا’ متعدد بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جس میں رواں برس ‘ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ میں بہترین کہانی کا ایوارڈ اور ‘پاکستانی فلم فیسٹیول آسٹریلیا’ میں بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین اسکرین پلے کے ایورڈز شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی مختصر فلم ‘اندھا’ کی کولکتہ میں ہونے والے ‘انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 2021’ میں بھی اسکریننگ ہوئی تھی۔
Congratulations to Kaif Ghaznavi for getting BEST female actor Award & Saleem Meraj for Best male actor Award from Short film BLIND In Pakistani Film Festival Australia. via https://t.co/98oPvHrjEK
— Kifayat Rodani (@KifayatRodani) June 27, 2021Written & directed by: @KifayatRodani pic.twitter.com/rGhO3c3AFv