فلمیں

‘تھینکس گیونگ’ کی تھیم پر مبنی نو مشہور ہالی وڈ فلمیں

Written by Omair Alavi

‘تھینکس گیونگ ڈے’ کے موقع پر اگر آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ کوئی کامیڈی یا مزیدار سی فلم دیکھ کر اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کے لیے کچھ ہالی وڈ فلموں کی تجاویز لے کر آئے ہیں۔

کراچی — 

امریکہ میں ہالی ڈے سیزن کا آغاز ہوتے ہی شاپنگ اور بازاروں میں گہما گہمی بھی شروع ہو جاتی ہے۔

ملک میں اس سیزن کا آغاز ‘تھینکس گیونگ ڈے’ سے ہوتا ہے جو ہر سال ماہِ نومبر کے چوتھے جمعرات کو منایا جاتا ہے۔

اس تہوار کی مناسبت سے امریکی اپنے گھر والوں اور عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے ان کے پاس جاتے ہیں اور دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

‘تھینکس گیونگ ڈے’ کے موقع پر اگر آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ کوئی کامیڈی یا مزیدار سی فلم دیکھ کر اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کے لیے کچھ ہالی وڈ فلموں کی تجاویز لے کر آئے ہیں۔

تو چلیں ایسی نو ہالی وڈ فلموں کے بارے میں جانتے ہیں جسے دیکھ کر اس تہوار کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

1۔ پرزنر

اس فلم میں اداکار ہیو جیک مین نے گمشدہ لڑکی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں اداکار ہیو جیک مین نے گمشدہ لڑکی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے۔

سن 2013 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ‘پرزنرز’ کی کہانی ایک ایسے باپ کے گرد گھومتی ہے جس کی بیٹی تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر اغوا ہو جاتی ہے اور کئی برس گزرنے کے باوجود بھی لاپتا رہتی ہے۔

اس فلم میں اداکار ہیو جیک مین نے گمشدہ لڑکی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے۔

علاوہ ازیں فلم میں جیک جیلن ہال، ٹیرینس ہاورڈ اور وایولا ڈیوس نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

2۔ فری برڈز

اس اینی میٹڈ فلم کی کہانی'ٹرکیز' کے گرد گھومتی ہے۔
اس اینی میٹڈ فلم کی کہانی’ٹرکیز’ کے گرد گھومتی ہے۔

تھینکس گیونگ ڈے کی مناسبت سے فلموں کی فہرست میں ‘فری برڈ’ واحد اینی میٹڈ فلم ہے۔

فلم کی کہانی ایسی ‘ٹرکیز’ کے گرد گھومتی ہے جو ‘بیک ٹو دی فیوچر’ کی طرز پر منصوبہ بناتے ہیں کہ ماضی میں جا کر ٹرکیز کو تھینکس گیونگ کے مینو سے ہٹانا ہے تا کہ ہر سال انہیں قربان کرنے کی رسم ختم کی جا سکے۔

اس فلم میں جہاں اوون ولسن اور ووڈی ہیرلسن کی آوازیں شامل ہیں وہیں اسٹیو نامی ایک ٹائم مشین بھی موجود ہے جس کا سائز ایک بہت بڑے انڈے جیسا ہے۔

فلم میں دونوں ٹرکیز کو ماضی میں جانے کے لیے ‘دی گریٹ ٹرکی’ منتخب کرتی ہے تا کہ مستقبل میں ان کی نسل پروان چڑھ سکے۔

3۔ ٹاور ہائسٹ

فلم 'ٹاور ہائسٹ' کی کہانی تھینکس گیونگ ڈے پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ بنانے کے گرد گھومتی ہے۔
فلم ‘ٹاور ہائسٹ’ کی کہانی تھینکس گیونگ ڈے پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ بنانے کے گرد گھومتی ہے۔

سن 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹاور ہائسٹ’ کی کہانی تھینکس گیونگ ڈے پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ بنانے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں بین اسٹلر، میتھیو براڈرک اور ایڈی مرفی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو کسی امیر آدمی کا پیسہ لوٹنے نہیں بلکہ اپنا کھویا ہوا پیسہ واپس لینے کے لیے تگ و دو کرتے ہیں۔

ان کے منصوبے کی کامیابی ہر سال تھینکس گیونگ ڈے کو مزید یادگار بنا دیتی ہے۔

4۔ پیسز آف اپریل

اس فلم میں وہ تمام چیزیں دکھائی گئیں ہیں جسے اس تہوار کے موقع پر نہیں ہونا چاہیے۔
اس فلم میں وہ تمام چیزیں دکھائی گئیں ہیں جسے اس تہوار کے موقع پر نہیں ہونا چاہیے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا تھینکس گیونگ ڈنر اچھا نہیں تھا تو آپ کیٹی ہومز کی یہ فلم ضرور دیکھیں۔

اس فلم میں وہ تمام چیزیں دکھائی گئیں ہیں جسے اس تہوار کے موقع پر نہیں ہونا چاہیے۔

سن 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پیسز آف اپریل’ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھر والوں کو پہلی مرتبہ تھینکس گیونگ ڈے پر بلاتی ہے۔

فلم میں جہاں اداکارہ کیٹی ہومز اور اولیور پلیٹ کی اداکاری کو لوگوں نے پسند کیا ہے وہیں اداکارہ پیٹریشیا کلارک سن کو بہترین معاون اداکارہ قرار دیا گیا۔

5۔ یوہیو گاٹ میل

فلم کی کہانی ایسے دو لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے 'ای میل' کے ذریعے اجنبی سے دوست بنتے ہیں۔
فلم کی کہانی ایسے دو لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے ‘ای میل’ کے ذریعے اجنبی سے دوست بنتے ہیں۔

مشہور رومانوی فلم ‘سلیپ لیس ان سیاٹل’ کی کامیابی کے بعد جب اداکار ٹام ہینکس اور میگ رائن دوبارہ اسکرین پر اکھٹا ہوئے تو ان کا جادو ‘یوہیو گاٹ میل’ بن کر سامنے آیا۔

سن 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی تھینکس گیونگ ڈے کے گرد نہیں گھومتی البتہ اس میں تھینکس گیونگ کے موقع ہر شاپنگ کا سین ہے۔

فلم کی کہانی ایسے دو لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے ‘ای میل’ کے ذریعے اجنبی سے دوست بنتے ہیں۔

6۔ ہوم فار دی ہالی ڈیز

فلم کے مشہور تھینکس گیونگ ڈنر سین کے لیے ایک دو نہیں بلکہ 64 فیل مرغ (ٹرکی) کی قربانی دینا پڑی۔
فلم کے مشہور تھینکس گیونگ ڈنر سین کے لیے ایک دو نہیں بلکہ 64 فیل مرغ (ٹرکی) کی قربانی دینا پڑی۔

سن 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہوم فار دی ہالی ڈیز’ کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جس کے تمام افراد صرف تھینکس گیونگ پر ہی ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

اداکارہ جوڈی فوسٹر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جہاں چارلس ڈرننگ اور این بین کروفٹ نے والدین کا کردار ادا کیا ہے وہیں ہولی ہنٹر، سنتھیا اسٹیون سن اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ان کی اولاد بنے ہیں۔ جو اس تہوار کو منانے کے لیے گھر کا رخ کرتے ہیں۔

فلم کے مشہور تھینکس گیونگ ڈنر سین کے لیے ایک دو نہیں بلکہ 64 فیل مرغ (ٹرکی) کی قربانی دینا پڑی۔

7۔ سینٹ آف اے وومن

اس فلم میں اداکار ایل پچینو کو بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔
اس فلم میں اداکار ایل پچینو کو بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

ہالی وڈ اداکار ایل پچینو نے جہاں ایکشن اور ڈرامہ فلموں میں کام کیا وہیں ان کی سب سے کامیاب فلمون میں ‘سینٹ آف اے وومن’ بھی شامل ہے۔

اس فلم میں اداکار ایل پچینو کو بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے تھینکس گیونگ ڈے پر ایک ایسے ریٹائرڈ فوجی کی نگرانی کے لیے رکھا جاتا ہے جو نابینا ہوتا ہے۔

فلم کی کہانی جہاں تھینگس گیونگ ڈے اور ویک اینڈ کے گرد گھومتی ہے وہیں اس میں ٹریجیڈی کا بھی عنصر شامل ہے۔

8۔ پلینز، ٹرینز اینڈ آٹوموبائلز

اس فلم سے وہ تمام افراد 'ریلیٹ' کر سکیں گے جنہیں آخری وقت میں تھینکس گیونگ ڈے پر سفر کرنے کا خیال آتا ہے۔
اس فلم سے وہ تمام افراد ‘ریلیٹ’ کر سکیں گے جنہیں آخری وقت میں تھینکس گیونگ ڈے پر سفر کرنے کا خیال آتا ہے۔

سن 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی ایک ایسے بزنس مین کے گرد گھومتی ہے جو تھینکس گیونگ منانے نیویارک سے شکاگو جا رہا ہوتا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے حالات و واقعات اس شخص کا ساتھ نہیں دیتے۔

اس فلم سے وہ تمام افراد ‘ریلیٹ’ کر سکیں گے جنہیں آخری وقت میں تھینکس گیونگ ڈے پر سفر کرنے کا خیال آتا ہے۔

9۔ مریکل آن تھرٹی فورتھ اسٹریٹ

چوہتر برس پرانی اس فلم میں تھینکس گیونگ پریڈ بھی دکھائی گئی ہے۔
چوہتر برس پرانی اس فلم میں تھینکس گیونگ پریڈ بھی دکھائی گئی ہے۔

ویسے تو 1947 کی فلم ‘مریکل آن تھرٹی فورتھ اسٹریٹ’ کو عموماً کرسمس فلم سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی شروعات ‘تھینکس گیونگ ڈے’ پر ہوتی ہے۔

چوہتر برس پرانی اس فلم میں تھینکس گیونگ پریڈ بھی دکھائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ سانتا کلاز ہے۔

اپنی محبت سے سب کے دل جیت لینے والے اس شخص کا کردار اداکار ایڈمنڈ گوین نے ادا کیا ہے۔

Omair Alavi – BOL News

About the author

Omair Alavi

عمیر علوی ایک بہت معزز صحافی، تنقید کار اور تبصرہ نگار ہیں جو خبروں، کھیلوں، شوبز، فلم، بلاگ، مضامین، ڈرامہ، جائزوں اور پی ٹی وی ڈرامہ میں مہارت رکھتے ہیں۔ وسیع تجربے اور داستان سوزی کی خصوصیت کے ساتھ، وہ اپنے دلچسپ تجزیوں اور دلکش تقریروں کے ذریعے حاضرین کو مسحور کرتے ہیں۔ ان کی ماہری اور تعاون نے انہیں میڈیا اور تفریحی صنعت کا اہم شخصیت بنا دیا ہے۔