کراچی — سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کے صدر اور سعودی کلب سے کرسٹیانو رونالڈو کا معاہدہ کروانے والے عہدیدار مسلی ال معمر کے استعفے کے بعد اسٹار فٹ بالر کا کلب میں مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔
سعودی اخبار ‘سعودی گزٹ’ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے وزارتِ کھیل کو دو روز قبل اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا جس کے ساتھ ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کردیا گیا تھا۔رپورٹ میں لکھا ہے کہ مسلی ال معمر کے استعفی کے پیچھے کرسٹیانو رونالڈو اور کلب دونوں کی ناقص کارکردگی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں متعدد میچ ہارنے کی وجہ سے ٹیم کا اس سال چیمپئن بننے کا امکان کم نظر آتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر رونالڈو پر تنقید بھی ان کے حق میں نہیں جاتی۔
اخبار کے مطابق ال معمر کے مستعفی ہونے کے بعد امکان ہے کہ کلب کے سیکریٹری سیزن کے اختتام تک معاملات دیکھیں گے جس کے دوران نئی انتظامیہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
History in the making. This is a signing that will not only inspire our club to achieve even greater success but inspire our league, our nation and future generations, boys and girls to be the best version of themselves. Welcome @Cristiano to your new home @AlNassrFC pic.twitter.com/oan7nu8NWC
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) December 30, 2022