کراچی —
پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ اس وقت زورو شور سے جاری ہے جس کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی چینل ایسے ٹاک شو نشر کررہے ہیں جس میں شوبز ستاروں کو بلا کر ان سے کرکٹ کے ساتھ ساتھ مزاحیہ سوالات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایسے ہی ایک ٹاک شو ‘دی فورتھ امپائر’میں گزشتہ ہفتے اداکار سمیع خان اور اداکارہ مومل شیخ کو مدعو کیا گیا جن سے میزبان فہد مصطفیٰ اور ان کے ساتھی میزبانوں نے دلچسپ گفتگو کی۔
اس شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد تنقید کر رہے ہیں۔ اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کامیڈین شیخ قاسم مہمان اداکار سمیع خان سے کچھ ذاتی اور کچھ طنزیہ نوعیت کے سوال اس انداز میں کرتے ہیں کہ وہ برا لگنے کے باوجود ان کا جواب دیتے ہیں۔
ان سوالات کا تعلق سمیع خان کی ناکام فلموں سے لے کر سیٹ پر پیش آنے والے واقعات سے تھا جن کا موضوع ایک ساتھی اداکارہ کا ان کے ساتھ کام نہ کرنا۔ ایک ہدایت کار کا انہیں سیٹ پر ڈانٹنا اور متعدد فلموں کا نہ چلنا تھا۔
During a recent interview, Sami Khan was asked a series of offensive questions by the co-hosts, insinuating an "unsuccessful career" in Lollywood. The duo then went further to comment on the actor's skills, pay grade, and conflicts within the filming crews. #SamiKhan pic.twitter.com/OoUFNTEpZR
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) March 3, 2023
اداکار سمیع خان گزشتہ 19 برس سے شوبز سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں تو کام کیا ہی ان کے کئی ڈرامے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بھی پسند کیے گئے۔
حال ہی میں ان کا ڈرامہ ‘تنکے کا سہارا’ ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جب کہ وہ رواں سال ‘دی ونڈو’ کے ذریعے اپنا ہالی وڈ ڈیبیو بھی کریں گے۔
ٹاک شوز میں اس قسم کے واقعات معمول بن چکے ہیں، جسے ختم ہونا چاہیے’
اداکار سمیع خان نے تو بڑے صبر و تحمل سے یہ تمام سوالات سنے اور چند ایک کا جواب بھی دیا۔ لیکن دیکھنے والوں کو نہ تو سوالات پسند آئے اور نہ ہی سوال کرنے کا طریقہ ۔لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کے کسی نام ور ٹی وی شو میں کسی اداکار کے ساتھ ایسا سلوک ہوا ہو۔
ماضی میں ایک ٹی وی چینل پر معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے عدنان صدیقی سے بھارتی اداکارہ سری دیوی اور اداکار عرفان خان کے حوالے سے ایک غیر مہذب سوال کیا تھا جس پر بعد میں سوشل میڈیا پر اتنا ہنگامہ ہوا کہ میزبان کو معافی مانگنا پڑگئی۔
Shame on everyone who keeps hiring him, shame on everyone who keeps cheering him on, shame on everyone in the audience who clapped pic.twitter.com/A2Qk8DUkeH
— Hassan Choudary (@hassanchoudary) May 1, 2020
اسی طرح سینئر اداکار شبیر خان نے بھی ایک مرتبہ ندا یاسر کے مارننگ شو سے صرف غصے میں آکر واک آؤٹ کردیا تھا کیوں کہ ان کے خیال میں شو میں پوچھے جانے والے سوال اور غلط جواب پر ہونے والی حرکات ٹھیک نہیں تھیں۔
معروف اداکار بہروز سبزواری کا میزبان ساحر لودھی کے رمضان شو کے دوران سیٹ پر بھاگنے سے منع کرنے سے لے کر اداکار فیصل قریشی کا ٹک ٹاکرز کو آن ایئر ڈانٹنا، یہ سب ٹی وی پر ہونا اب عام سی بات ہے۔ لیکن شوبز ستاروں کی نظر میں اب یہ بہت ہو چکا ہے۔
اداکارہ رمشا خان نے ٹوئٹ کی کہ جو کچھ سمیع خان کے ساتھ ہوا۔ وہ ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔ لیکن ہم اسے اس کا حصہ بنانے پر بضد ہیں۔ان کے خیال میں اپنے لوگوں کو بے عزت کرنے سے بہتر ہے کہ ان کی کامیابی پر بات کی جائے۔
What happened with #SamiKhan is not a one off. We see it consistently happening on our television shows.
— Ramsha Khan (@ramshakofficial) March 4, 2023
When will we get out of this culture of putting our own people down, change to uplifting each other’s achievements & strengths?
انہوں نے کامیڈین کو بطور ساتھی میزبان ٹاک شو میں بٹھانے کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ ایسےلوگوں کو شوز میں بٹھایا جائے جنہیں سوال پوچھنا آتے ہوں۔
سمیع خان کے ساتھ ٹی وی ڈرامے ‘رسمِ دنیا’ میں کام کرنے والی اداکارہ ارمینا رانا خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے ٹاک شو کے فارمیٹ اور پوچھے جانے والے سوالات پر تنقید کی۔
انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں کہا کہ سمیع خان کا شمار شوبز کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے رویے کی وجہ سے سب ان کی عزت کرتے ہیں، شو کے دوران پوچھے گئے سوالات کے ردِ عمل میں شائستگی سے جواب دے کر انہوں نے سب کے دل جیت لیے۔
Armeena Khan steps forward with her support for Sami Khan, amid derogatory interview. #ArmeenaRanaKhan #SamiKhan@ArmeenaRK @samikhan421 @SHOWBIZW0RLD pic.twitter.com/WLP27Huqmu
— SHOWBIZ WORLD (@SHOWBIZW0RLD) March 4, 2023
ایک طرف اداکار منیب بٹ نے میزبان سے معافی کا مطالبہ کیا تو دوسری جانب اداکارہ عائشہ خان نے بھی مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان ٹاک شوز کے لیے ایک حد مقرر کی جائے جس میں کسی بھی شخص کی بے عزتی نہ کی جائے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے بھی سوشل میڈیا پر اس ٹاک شو اور اس میں کیے جانے والے سوالات پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ سمیع خان ایک اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔
Ayesha Omar voices her support for Sami Khan, following an interview clip exhibiting disrespectful remarks towards the actor. #AyeshaOmar #samikhan @ayesha_m_omar @samikhan421 @instagram @SHOWBIZW0RLD pic.twitter.com/LspNMGGI1F
— SHOWBIZ WORLD (@SHOWBIZW0RLD) March 4, 2023
اداکارہ سعدیہ خان اور غنا علی نے بھی اس معاملےپر اپنی رائے دیتے ہوئے شو کے پروڈیوسروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں ایسی حرکتیں کرنا درست نہیں۔
سمیع خان کے دو ہٹ ڈرامے ‘خودغرض ‘اور ‘بے انتہا ‘لکھنے والی مصنفہ ردا بلال سمجھتی ہیں کہ جس شو میں سمیع خان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس میں موجود لوگ یا تو کامیڈین تھے یا پھر معاون اداکار اور وہ شاید زندگی بھر یہی رہیں گے۔
Recently, drama and film actor Sami Khan appeared in The Fourth Umpire show and during the interview, he was asked a series of offensive and insulting questions by the co-hosts. #DialoguePakistan #Actor #SamiKhan #Appeared #Celebrities #Derogatory #Interview pic.twitter.com/3xYSBXxYGE
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) March 4, 2023
میع خان کے ساتھ ہونے والے اس واقعے پر شوبز ستاروں کے علاوہ دیگر صارفین بھی ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ صدف حیدر کے بقول شوبز شخصیات سے غیر مہذب انداز میں سوال پوچھنا ایک ایسا ٹرینڈ بن گیا ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
What is this stupid trend of getting ratings by making actors say controversial crap about their colleagues? #Samikhan is a fantastic actor , never heard a bad word about him personally either
— Sadaf Haider صدف حیدر (@tomtomatoe) March 4, 2023
انہوں نے کہا کہ سمیع خان کے حوالے سے انہوں نے آج تک کوئی غلط بات نہیں سنی اور اس قسم کے سوالات کا سامنا کرکے انہوں نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا۔
مریم عدنان نے اس شومیں ہونے والے سیگمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔
This is disgusting ‼️
— ⁱᵗˢ 𝙼 𝙰 𝚁 𝙸 𝙰 𝙼シ︎ Aᴅɴᴀɴシ︎ (@Mariamtahirkhan) March 4, 2023
It's unacceptable this need to stopped 💥#SamiKhan is one of the best & finest actors in our industry a living legend who worked in 80+ dramas & still he's considered one the best actors despite the entry of new talents in the industry,kept his charm alive pic.twitter.com/D5xgsbtlK4
بسمہ نور نے ٹاک شو میں مہمان کو بلا کر میزبان کے ہاتھوں اس کی بے عزتی کرنے کو ایک غلط فعل قرار دیا۔
#SamiKhan is a good actor. Inviting someone and then insulting their craft is just unacceptable.
— Bisma Noor 💕 (@bismanoor5) March 3, 2023
It too happened in #FahadMustafa 's show. pic.twitter.com/dnOHLdiGGB
ایک اور صارف سیم شے کے خیال میں ٹاک شو میں جس طرح مہمانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ویسے ہی میزبانوں کو منتخب کرنا چاہیے۔ انہوں نے فہد مصطفیٰ اور ان کے ساتھیوں کو میزبانی کے لیے ان فٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاق کی آڑ میں بےعزتی کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔
The choice of hosts is equally important as much as the choice of guests. Clearly #FahadMustafa and the goons do not qualify. Disrespecting and humiliating a seasoned actor as big as #SamiKhan in the name of being funny is slap on their faces itself. https://t.co/VhT6pINPwv
— Sam Sh.❄ (@frozen_desires) March 3, 2023