اسپین کے رافیل نڈال نے سخت مقابلے کے بعد روس کے ڈینئل میڈویڈیف کو شکست دے کر دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی رافیل نڈال مینز ٹینس میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئےہیں۔
Another chapter is written 🏆@RafaelNadal defeats Daniil Medvedev 2-6 6-7(5) 6-4 6-4 7-5 to win his second #AusOpen title in an epic lasting five hours and 24 minutes.
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 30, 2022
⁰
🎥: @wwos • @espn • @eurosport • @wowowtennis #AO2022 pic.twitter.com/OlMvhlGe6r
اس فائنل سے قبل نڈال کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجرر فیڈرر اور سربیا کےنوواک جوکووچ نے 20، 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر رکھے تھے۔ لیکن میلبرن میں کھیلے جانے والے فائنل میں انہوں نے روسی کھلاڑی کو پانچ سیٹس میں ہرا کر 21واں گرینڈ سلیم جیت لیا۔
Rafa reigns again 🏆#AusOpen • #AO2022 pic.twitter.com/Ia5JkrcafG
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 30, 2022
یہ رافیل نڈال کا دوسرا آسٹریلین اوپن ٹائٹل ہے اس سے قبل انہوں نے آخری مرتبہ 2009 میں یہ ایونٹ اپنے نام کیا تھا،۔13 سال کے وقفے کے بعد یہ ٹائٹل جیت کر وہ ان کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جنہوں نے ہر گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ دو بار جیتا۔
ان کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے روڈ لیور اور روئے ایمرسن کے ساتھ ساتھ سربیا کے نواک جوکووچ شامل ہیں۔ جوکووچ کو رواں ماہ آسٹریلوی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے ملک بدر کر دیا تھا۔
پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والا سخت مقابلہ
میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں نے شان دار کھیل پیش کیا۔ ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ سیکنڈ سیڈ میڈویڈیف باآسانی میچ جیت جائیں گے، لیکن سکستھ سیڈ رافیل نڈال اتنی آسانی سے ہتھیار ڈالنے کے موڈ میں نہیں تھے۔
پہلے سیٹ میں میڈویڈیف نے اپنے تجربہ کار حریف کو دو کے مقابلے میں چھ گیمز سے شکست دی تو دوسرے کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا جس میں پانچ کے مقابلے میں سات گیمز سے روسی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی۔
The Grand Slam King 👑#AusOpen • #AO2022 pic.twitter.com/MsrkpTXzee
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 30, 2022
35 سالہ نڈال نے اپنے سے 10 برس کم عمر کے حریف کو باقی تینوں سیٹ میں زیر کرکے 13سال بعد آسٹریلین اوپن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
رافیل نڈال، 21 گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی
سن 2005 کا فرینچ اوپن جیت کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے گزشتہ 17 سالوں میں 21 گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔ ڈینئل میڈویڈیف کو ہرا کر انہوں نے اپنے کریئر کا 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
It can't be easy to deliver a classy speech after a five-hour losing effort, but Daniil Medvedev did it with aplomb. 🤝#AusOpen – Live on Channel 9 and 9Now. Ad-Free Live & On Demand on Stan Sport pic.twitter.com/4kkfDYiIdx
— Wide World of Sports (@wwos) January 30, 2022
یوں 13 فرینچ اوپن، 4 یوایس اوپن اور دو دو مرتبہ ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت کر وہ مینز ٹینس میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Legendary status 💪#AusOpen • #AO2022 pic.twitter.com/7uDDds3x7z
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 30, 2022
اس ایونٹ میں کامیابی کے بعد نہ صرف ان کی ٹینس رینکنگ بہتر ہو گی بلکہ اس سال فرینچ اوپن جیت کر وہ اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد بڑھانے کی بھی پوزیشن میں آجائیں گے۔