کراچی —
پاکستان کرکٹ ٹیم کا 47 سال بعد انگلینڈ میں ون ڈے سیریز جیتنے کا خواب، ایک خواب ہی ثابت ہوا اور میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 0-3 سے ہراکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
منگل کو ایڈبسٹن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے دیے گئے 332 رنز کے ہدف کو دو اوورز قبل ہی سات وکٹوں پر مکمل کرلیا۔
دونوں ممالک کے درمیان اب تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی کو ہو گا، جس کا دوسرا میچ 18 اور تیسرا 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ اس مرتبہ گرین شرٹس سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی کیوں کہ سیریز سے دو دن پہلے انگلش ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی قرنطینہ میں چلے گئے تھے، جس کے بعد نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم مرتب کی گئی تھی اور پہلے میچ میں جس اسکواڈ کو اتارا گیا تھا اس میں پانچ کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے تھے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی بالنگ اور فیلڈنگ ناکام
پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز کے تینوں میچز تو ہار گئی لیکن تیسرے میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ اگرچہ دیگر دو میچز کے مقابلے بہتر رہی لیکن بالنگ اور فیلڈنگ میں خامیاں نظر آئیں۔
آخری ون ڈے میچ، جس میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے فتح درکار تھی، اس میں کھلاڑیوں نے شائقین کو مایوس کیا۔
This generation of cricketers are a joke
— England’s Barmy Army (@TheBarmyArmy) July 13, 2021Stokesy’s babes formed overnight
#ENGvPAK #BlueForBob pic.twitter.com/lXrrj6jzeN