کراچی
95ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا ہے جس میں گزشتہ سال کی کامیاب ترین فلموں میں کام کرنے والے افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ آسکرز کے نام سے شہرت پانے والا ایوارڈز کا یہ میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا جس میں فلمی دنیا کے نامور ستارے شرکت کریں گے۔
اس بار اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں سب سے آگے سائنس فکشن فلم’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس’ ہے جس نے 11 نامزدگیوں کے ساتھ میدان مار لیا، جب کہ ‘آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ’ اور ‘دی بینشیز آف انیشیرن’ کے حصے میں نو نونامزدگیاں آئی ہیں۔
بہترین اداکاروں کی فہرست میں ‘ایلویس’ میں معروف گلوکار ایلویس پریسلی بننے والے آسٹن بٹلر اور ‘بلونڈ’ میں آنجہانی اداکارہ مارلن مونرو کا کردار نبھانے والی آنا ڈی آرمس شامل ہیں جب کہ کیٹ بلینچیٹ کو ‘ٹار’، کولن فیرل کو ‘دی بینشیز آف انیشیرن’ اور برینڈن فریزر کو ‘دی ویل’ کے لیے نامزد کیا گیا۔
پاکستانی شایقین کے لیے بری خبر یہ ہےکہ بہترین انٹرنیشنل فلم کی کیٹگری میں شارٹ لسٹ ہونے والی ہدایتکار صائم صادق کی فلم ‘جوائے لینڈ’ فائنل نامزدگیوں میں جگہ نہ بناسکی۔
اس کیٹگری میں اس کی جگہ جرمن فلم ‘آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ’، ارجنٹائن کی ‘ارجنٹائن 1985’، بیلجئن فلم ‘کلوز’، پولش فلم ‘ای او ‘اور آئرلینڈ کی ‘دی کوائٹ گرل ‘کو نامزد کیا گیا۔
"Everything Everywhere All at Once" has 11 Oscar noms:
— Variety (@Variety) January 24, 2023
Best Picture
Lead Actress
Supporting Actor
Supporting Actress
Supporting Actress
Best Director
Original Screenplay
Best Editing
Best Original Song
Best Costume Design
Best Scorehttps://t.co/kTMS4oU7Wz
’دی ممی ‘اسٹار برینڈن فریزر کی شاندار واپسی کا سلسلہ جاری، مارول نے نئی تاریخ رقم کردی!
اس بار اکیڈمی ایوارڈز میں جہاں کئی ایسے اداکاروں کو نامزد کیا گیا جو مسلسل دوسروں سے بہتر کام کرتے آئے ہیں تو وہیں چند ایسے اداکاروں کی بھی واپسی ہوئی جو سنیما کے پردے سےغائب تھے۔
نوے کی دہائی میں ‘دی ممی’ فرانچائزسے شہرت پانے والے اداکار بریڈن فریزر کئی سال فلموں سے آؤٹ تھےلیکن گزشتہ سال ‘دی ویل’ کے ذریعے ان کی سنیما کے پردے پر واپسی ہوئی۔ ان کی جاندار اداکاری کو تو شایقین نے خوب سراہا ہی، اکیڈمی ایوارڈز کی جیوری نے بھی انہیں بہترین اداکارکی کیٹگری میں نامزد کیا۔
Brendan Fraser crashed a London screening of "The Mummy" and "The Mummy Returns" and his fans went wild: “This is a film that was made in Britain. You should know that! Be proud. Thank you for being here.” https://t.co/swgZxkGnfw pic.twitter.com/j9klmOxWFl
— Variety (@Variety) January 24, 2023
کچھ یہی حال سابق چائلڈ اسٹار کے ہوئی کوان کا بھی ہےجنہوں نے ماضی میں ‘انڈیانا جونر’ اور ‘دی گونیز’ میں کام کیا، لیکن پھر اداکاری سے دور چلے گئے تھے۔ گزشتہ سال ‘ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس ‘ میں بہترین معاون اداکاری پر انہیں بھی آسکرز نے نامزد کیا۔
Congratulations #Kehuyquan on your #BestSupportingActor #oscarnomination @theacademy
— Critics Choice Awards (@CriticsChoice) January 24, 2023
The actor recently won our #criticschoice #bestsupportingactor Award Backstage celebrating his win 😃#criticschoice #criticschoiceawards #bestsupportingactor #keyhuyquan
📸 Getty images pic.twitter.com/WSkYahk7oU
معروف گلوکار ایلویس پریسلے کی بائیوپک ‘ایلویس’ آٹھ، ہدایتکار ‘اسٹیون اسبیلبرگ کی ‘دی فیبلمینز ‘ سات اداکار ٹام کروز کی ایکشن فلم ‘ٹاپ گن ،میورک ‘ چھ اور اور مارول فلم ‘بلیک پینتھر، وکانڈا فارایور’ پانچ کیٹگریوں میں نامزد ہوئی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب مارول کامکس کے کردارو ں پر مبنی کسی فلم کو آسکرز میں نامزد کیا گیا ہو، تاہم ‘بلیک پینتھر، وکانڈا فارایور ‘ میں بہترین اداکاری کے لیے اداکارہ اینجلا بیسیٹ کی نامزدگی تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔
The nominations for Actress in a Supporting Role go to… #Oscars #Oscars95 pic.twitter.com/woIyaGXaEg
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
اس سے قبل کسی بھی اداکار یا اداکارہ کو کسی مارول فلم میں اداکاری پر بہترین اداکار، اداکارہ یا معاون اداکار و اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔ 30 سال بعد بہترین معاون اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بناکر سیاہ فا م اداکارہ نے ایک ایسے عہد کی بنیاد رکھی جس سے کامکس کرداروں پر مبنی فلموں کے پروڈیوسروں کا حوصلہ بڑھے گا۔
ویژیول ایفیکٹس کیٹگری میں دی بیٹ مین کا مقابلہ ایواٹار، بلیک پینتھر اور ٹاپ گن کے سیکویلز سے ہوگا
اس بار اکیڈمی ایوارڈز کی بہترین فلم کی کیٹگری میں ایک دو نہیں بلکہ دس فلمیں آمنے سامنے ہوں گی جس میں ‘ایلویس’، ‘ایواٹار، دی وے آف واٹر’، ‘ٹاپ گن ،میورک’، ‘آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ‘اور’ایوری تھنگ، ایوری ویئر آل ایٹ ونس ‘ نمایاں ہیں۔
Presenting your Best Picture nominees for the 95th Academy Awards. #Oscars95 pic.twitter.com/tYQlWty91Z
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
اس وقت باکس آفس پر ریکارڈبنانے والے جیمز کیمرون کی ‘ایواٹار، دی وے آف واٹر ‘ بھی چار کیٹگریوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جب کہ اتنی ہی نامزدگیاں بریڈ پٹ کی ‘بیبی لون’ اور ‘دی بیٹ مین’ کے حصے میں آئیں۔
بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں جڈ ہرسچ کو ‘دی فیبلمینز ‘ جب کہ ‘ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس ‘ کے لیے معروف اداکارہ جیمی لی کرٹس کو نامزد کیا گیا ہے۔
The nominations for Actor in a Supporting Role go to… #Oscars #Oscars95 pic.twitter.com/DdhdPdSpEF
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
بہترین ہدایتکار کی کیٹگری میں معروف ہدایتکار اسٹیون اسپیلبرگ کو ‘دی فیبلمینز ‘کے لیے نامزد کیا گیا جب کہ ‘ایوری تھنگ، ایوری ویئر آل ایٹ ونس ‘کے ہدایتکاروں ڈینیئل کوان اور ڈینیئل شینرت اور ‘ٹار ‘کے ٹوڈ فیلڈ بھی اس ریس میں شامل ہیں۔
Lights, camera, action! Here are your nominees for Directing. #Oscars #Oscars95 pic.twitter.com/pwMEtvTygX
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
‘دی فیبلمینز ‘کے لیے نامزد ہونے والے نوے سالہ موسیقار جان ولیمز اس نامزدگی کے ساتھ نہ صرف آسکرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ 53 بار نامزد ہونے والے شخص بن گئے بلکہ کسی بھی کیٹگری میں نامزدگی حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ فرد بھی بن گئے۔
گزشتہ سال کئی فلموں نے شایقین کو اپنے ویژیول ایفیکٹس سے متاثر کیا لیکن آسکرز میں ‘آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ‘ اور ‘دی بیٹ مین ‘ کے ساتھ ساتھ’ایواٹار’، ‘بلیک پینتھر ‘اور ‘ٹاپ گن ‘کے سیکویلز ہی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
Congratulations to these nominees for Visual Effects! #Oscars #Oscars95 pic.twitter.com/0LO7icitAX
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
بھارتی فلم ‘آر آر آر ‘ کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی ابھی جاری ہے۔ فلم کے گانے ‘ناتو ناتو ‘کی نامزدگی اس لیے اہم ہے کیوں کہ اس کے ساتھ ساتھ ‘ٹاپ گن،میورک ‘کا ‘ہولڈ مائی ہینڈ’، ‘بلیک پینتھر وکانڈا فارایور ‘کا ‘لفٹ می اپ ‘اور ‘ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس ‘کا ‘دس از لائف ‘شامل ہیں۔
Go get it Soon 🥁🥁🥁🥁🥁🥁🥁🥁🥁🥁
— thaman S (@MusicThaman) January 24, 2023
What a greatest Moment For Our #TeluguCinema And Our #TeluguMusic @mmkeeravaani Sir @ssrajamouli Sir this Is An Extraordinary incredible achievement #OscarNominations2023 @TheAcademy 🥁🥁🥁🥁🥁🥁#NaatuNaatu @AlwaysRamCharan @tarak9999 💪🏼 pic.twitter.com/J0aoyt2Nta
دیگر کیٹگریوں کی بات کی جائے تو بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے ایوارڈ کے لیے ‘دی بینشیز آف انیشیرین’ بھی ہے اور ‘ٹار’ بھی، جب کہ ایڈاپٹڈ اسکرین پلے میں ‘گلاس انین،اے نائیوز آؤٹ مسٹری’ اور ‘ویمن ٹاکنگ’ قابلِ ذکر ہیں۔
اینی میٹڈ فیچر فلموں کی کیٹگری میں ‘پس ان بوٹس، دی لاسٹ وش ‘ہے اور ‘ٹرننگ ریڈ ہیں۔ جب کہ شارٹ اینی میٹڈ فلم کی کیٹگری میں ‘دی فلائنگ سیلر ‘اور ‘آئس مرچنٹس موجودہیں۔
These nominees are an animated bunch. Presenting the Animated Feature film nominees… #Oscars #Oscars95 pic.twitter.com/KnxbRycAXC
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
اس سال جن افراد کو اعزازی اکیڈمی ایوارڈ دیا جائے گا ان میں سانگ رائٹر ڈیائن وارن، ہدایتکار پیٹر ویئر اور ہدایتکارہ اوزین پالسی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ جب کہ ‘بیک ٹو دے فیوچر’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار مائیکل جے فاکس کو جان ہیرشولٹ ہیومن ایٹیرین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔