کراچی — پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست د ے کر جہاں پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے وہیں گرین شرٹس کی کامیابی میں اہم کردار اوپننگ بلےباز فخر زمان کا تھا جنہوں نے مسلسل تیسرے میچ میں تیسری بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
پلیئر آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان اس اننگز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کے ان بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے مسلسل تین اننگز میں تین بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
اس فہرست میں ٹاپ پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا نام ہے جنہوں نے دو بار مسلسل تین تین اننگز میں تین سینچریاں اسکور کی تھیں۔
اس فہرست میں جو دیگر کھلاڑی شامل ہیں ان میں پاکستان کے سعید انور، ظہیر عباس، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر، انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، اے بی ڈی ولیئرز اور کوئنٹن ڈی کوک جب کہ بھارت کے وراٹ کوہلی اور روہت شرما شامل ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی 52 سالہ تاریخ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے سوا کوئی بھی کھلاڑی مسلسل چار میچوں میں چار سینچریاں نہیں اسکور کرسکا ہے۔
کمار سنگا کارا مسلسل چار سینچریوں کا کارنامہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران انجام دیا تھا۔
A Fakhar Zaman special helps Pakistan take a 2-0 lead in the ODI series
— ICC (@ICC) April 29, 2023#PAKvNZ |
: https://t.co/EijoZDh11D pic.twitter.com/VM241RlMJz