کراچی — معروف بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارت میں اپنا لوہا منوانے کے بعد ہالی وڈ میں بھی خوب نام کمایا۔ اس وقت ایمیزون پرائم پر آنے والی ان کی نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’ ان کے فینز اور ناقدین کے درمیان بحث ہے کا موضوع ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب پریانکا چوپڑا کسی امریکی پراجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ ‘کوانٹیکو’ میں ایک ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کرچکی ہیں جب کہ ‘بے واچ’ اور ‘میٹریکس ریزرکشنز’ میں بھی وہ چھوٹے موٹے کرداروں میں نظر آئی تھیں۔
لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم کے لیے بننے والے ان کے نئے پراجیکٹ پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
Good partners have to know every move. #CitadelOnPrime pic.twitter.com/YmhzPN4CJi
— Citadel (@CitadelonPrime) April 30, 2023