ملتان اور لاہور کی ٹیمیں پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں مدِ مقابل آ رہی ہیں۔
کراچی —
لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پہنچ چکی ہو تو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کی شب کی منظر کشی کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اور تو اور جب مقابلے میں ایونٹ کی سب سے بہترین ٹیم ملتان سلطانز ہو تو شائقینِ کرکٹ کو اور کیا چاہیے۔
لیکن لاہور کے لیے یہ سفر آسان نہیں تھا۔ پہلے پلے آف میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست نے فائنل کے سفر میں خلل ڈالا، لیکن جمعے کی شب کے سنسنی خیز میچ نے لاہور قلندرز کو دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل تک پہنچا دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں فخر زمان اور فل سالٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز کو عبداللہ شفیق اور کامران غلام نے سہارا دیا ۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 73 رنز جوڑ کر ٹیم کو مزید نقصان سے بچایا۔
A belligerent knock from @imabd28 after the fall of the openers sees him pocket the most points ✨
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
Check your position on the Fantasy Leaderboard 👉 https://t.co/FrZ8daajLk#FantasyTeamBanao l #HBLPSL7 pic.twitter.com/fswf7XC7cc
عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کامران غلام 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کے علاوہ محمد حفیط 28اور سمت پٹیل 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اننگز کے آخر میں ڈیوڈ ویزا کے آٹھ گیندوں پر ناقابلِ شکست 28 رنز کی بدولت لاہور کی ٹیم نے 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے ۔ اسلام آبا دکی جانب سے محمد وسیم جونئیر اور لیئم ڈاسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
‘WIESE’ is all you could hear in the ground as the big man flaunted his firepower. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/JTHrBuFHVA
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور پاور پلے کے دوران ہی ان کے چار کھلاڑی واپس پویلین پہنچ چکے تھے جن میں پال اسٹرلنگ اور کپتان شاداب خان شامل تھے۔
WHAT A CATCH BY @HarisRauf14 😯😯 @iShaheenAfridi gets the first. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/YLU5TTAiM9
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
ایسے میں اوپنر ایلکس ہیلز اور وکٹ کیپر اعظم خان نے وکٹ کے چاروں جانب اسٹروکس کھیل کر اننگز کو سنبھالا ۔ اعظم خان کے 40 اور ایلکس ہیلز کے 38 رنز کی بدولت اسلام آباد نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 79 رنز جوڑے۔
.@MAzamKhan45 is on a mission! #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/xPhW1Azusa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
اعظم خان اور ایلکس ہیلز کے آؤٹ ہونے کے بعد دو بار کی سابق چیمپئن سائیڈ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، آصف علی کے 22 گیندوں پر 25 رنز کے باوجود اسلام آباد کی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ZAROORI WICKET! #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/BPWwMGz06M
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
میچ کے آخری اوورز میں ہلکی بارش کی وجہ سے بالرز کو مشکلات تو پیش آ رہی تھیں۔ لیکن شاہین شاہ آفریدی کی شاندار کپتانی کے سامنے اسلام آباد کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
The ball that decided the fate of both teams. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvIU pic.twitter.com/AbhfEZoPQ5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
آخری اوور میں ڈیوڈ ویزا کی نپی تلی بالنگ کے سامنے مخالف ٹیم کے کھلاڑی بے بس نظر آئے ، یکے بعد دیگرے محمد وسیم جونئیر اور وقاص محمود کے آؤٹ ہوتے ہی لاہور کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
With the bat -> 6️⃣6️⃣4️⃣2️⃣6️⃣2️⃣
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 25, 2022
With the ball -> 0️⃣0️⃣❌❌#DamaDamMast #MainHoonQalandar #DilSe #QHPC #HBLPSL7 #LevelHai #LQvIU pic.twitter.com/TTE9OGRkYT
ڈیوڈ ویزا کو پہلے بیٹنگ اور پھر بالنگ میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور حارث روؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندر فائنل میں مدِمقابل
دوسرے ایلی منیٹر میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی لاہور کی ٹیم مجموعی طور پر دوسری بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے ہوگا جس نے پی ایس ایل 7 ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ 10میچز جیتے ہیں۔
🚨🚨🚨
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 25, 2022
It’s decided!
The FINAL 🏆 of @thePSLt20 #Sultans 🆚 @lahoreqalandars
Get Ready #Pakistan 🇵🇰
Get Excited #Janoobis #LQvIU #SultanAaGayya #HBLPSL #LevelHai pic.twitter.com/hVQWPukRjM
ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی سب سے مضبوط ٹیم بن کر سامنے تو آئی ہے۔ لیکن فائنل میں اس کا مقابلہ اس ٹیم سے ہوگا جو اسے ایونٹ کے دوران شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔
پہلے کوالی فائر میں تو ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلے مرحلے میں ہار کا بدلہ تو لے لیا تھا،لیکن جس طرح لاہور نے اسلام آباد کے خلاف پرفارم کیااس سے شاہین آفریدی اور ان کی ٹیم کے حوصلے ضرور بلند ہوئے ہوں گے۔
Action 📸 of #LQvIU #DamaDamMast #MainHoonQalandar #DilSe #QHPC #HBLPSL7 #LevelHai pic.twitter.com/1ITnjTiHxT
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 25, 2022
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے فائنل میں دوسری دوسری مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، لاہور قلندرز کو 2020 میں کراچی کے ہاتھوں فائنل میں شکست ہوئی تھی جب کہ ملتان سلطانز نے 2021 میں نہ صرف پہلا فائنل کھیلا بلکہ اس میں کامیابی بھی حاصل کی۔
Multan Sultans are the champions of the HBL PSL 6. An epic journey comes to a fitting conclusion! 🏆
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) June 24, 2021
Full Scorecard: https://t.co/kVQO73wGIk#PSL6Final #MSvPZ pic.twitter.com/V7qeTt1nUZ
اگر ملتان کی ٹیم، جو مسلسل دوسری بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد دو بار چیمپئن بننے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔
دوسری جانب اگر لاہور قلندرز نے فائنل جیتا تو پہلی مرتبہ ایونٹ کی فاتح قرار پائے گی، اور یوں تمام ٹیمیں کم از کم ایک بار ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز ، فائنل میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہوگا؟
فائنل میں پلڑا کس ٹیم کا بھاری ہوگا، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، دونوں ٹیموں کے پاس ان فارم کھلاڑیوں کی فوج موجود ہے، جو ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلا چکے ہیں۔
اگر ملتان کے پاس 11 میچز میں 532 رنز بنانے والا محمد رضوان ہے، تو ایونٹ کا ٹاپ اسکورر فخر زمان لاہور کے پاس ہے جس نے 12 میچز میں 585 رنز بنائے ہیں۔
Game day @lahoreqalandars pic.twitter.com/mY9jCI4TKZ
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) February 25, 2022
اگر 459 رنز بنانے والا شان مسعود ملتان کی نمائندگی کر رہا ہے تو 17 وکٹوں کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی ان کا شکار کرنے کو بے تاب ہیں۔
Keep shining @shani_official 🌟#MSvLQ #SultanAaGayya #HBLPSL pic.twitter.com/Jt8BTahSJM
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 23, 2022
ایونٹ کے ٹاپ بالرز میں تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر لاہور کے خوش دل شاہ، عمران طاہر اور شاہنواز داہانی ہیں تو 16 ہی وکٹوں کے ساتھ لاہور کے زمان خان ان کے ہم پلہ ہیں۔
WICKET!!!!
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 23, 2022
Khushi ne kushi ka mazza dobala kardia. Hafeez goes for a big hit and he is stumped @KhushdilShah_ pic.twitter.com/XZpP4KBH3L
یہاں تک کے ایونٹ میں بننے والی تین سینچریوں میں سے دو لاہور کے کھلاڑیوں نے اسکور کیں جس میں ایک کا نام فخر زمان، اور دوسرے کا ہیری بروک ہے۔
Our young #Qalandar #HarryBrook scored an amazing 102 of just 49 balls!#DamaDamMast #MainHoonQalandar #Dilse #QHPC #LevlHai #LQvIU pic.twitter.com/foMAY25JYx
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 19, 2022
ایونٹ کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر اعظم خان تھے جنہوں نے 12 میچز میں 9 شکار کیے لیکن اب مقابلہ ہے ملتان سلطانز کے محمد رضوان اور لاہور کے فل سالٹ کے درمیان جنہوں نے بالترتیب سات اور چھ کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنے میں بالرز کی معاونت کی۔