کراچی
گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے والے 37 سالہ فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو بالآخر ان کا نیا فٹ بال کلب مل گیا۔ رونالڈو اب سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر النصر فٹ بال کلب نے پرتگال کے کپتان کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کیں۔ سعودی کلب سے ڈھائی سال کے معاہدہ کی مد میں پرتگالی کھلاڑی کو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 175 ملین یوروز ادا کیے جائیں گے۔ جو کسی بھی اسپورٹس میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
ورلڈ کپ فٹ بال سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سابق کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے خلاف برطانوی صحافی پیئرس مورگن کو ایک انٹرویو دیا تھا جس کے بعد ان کے کلب نے ان کا کانٹریکٹ منسوخ کردیا تھا۔
تب سے لے کر اب تک کرسٹیانو رونالڈو کو ایک نئے فٹ بال کلب کی تلاش تھی جو بالآخر النصر فٹ بال کلب پر آکر رک گئی۔ کلب انتظامیہ نے رونالڈو کی آمد پر بیان جاری کرتے ہوئے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے نہ صرف ان کا کلب کامیابیوں کی مزید منزلیں طے کرے گا بلکہ ان کی فٹ بال لیگ، ان کی قوم اور آنے والی نسلوں کو بھی رونالڈو سے سیکھنے کا موقع ملےگا۔
History in the making. This is a signing that will not only inspire our club to achieve even greater success but inspire our league, our nation and future generations, boys and girls to be the best version of themselves. Welcome @Cristiano to your new home @AlNassrFC pic.twitter.com/oan7nu8NWC
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) December 30, 2022
خود کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ وہ بھی ایک مختلف ملک میں ایک نئی فٹ بال لیگ کا تجربہ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ یورپی فٹ بال میں اپنے کریئر سے مطمئن ہیں۔ جہاں انہوں نے لاتعداد کامیابیاں حاصل کیں اور اب وہ ایک مختلف تجربے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے خیال میں یورپ سے ایشیا آنے کا ان کا فیصلہ درست ہے۔
Cristiano Ronaldo is ready to take on a new challenge in Saudi Arabia. 🇸🇦 pic.twitter.com/W9I3Wfbmqq
— CBS Sports Golazo ⚽️ (@CBSSportsGolazo) December 30, 2022
کرسٹیانو رونالڈو فیلڈ پر تو اپنے کلب کی نمائندگی کریں گے ہی، 2030 کے فٹ بال ورلڈ کپ کو سعودی عرب لانے کی کوشش میں وہ سفیر کا کردار بھی ادا کریں گے۔
النصر کلب میں ان کی شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی سعودی کلب کی قسمت چمک اٹھی۔ رونالڈو کی آمد کا سن کر نہ صرف سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداددگنی ہوگئی بلکہ النصر کلب کی شرٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔
Al-Nassr have DOUBLED their following in just a few hours since announcing the signing of Cristiano Ronaldo 📈
— ESPN FC (@ESPNFC) December 30, 2022
The Ronaldo effect ™ pic.twitter.com/FAqxbW81JY
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو بدستور سات نمبرشرٹ پہننے کو ملے گی اور اسی لیے ان کےسعودی عرب میں چاہنے والوں نے اس شرٹ کو خریدنا شروع کردیا ہے۔
Al-Nassr fans are already getting their hands on Cristiano Ronaldo shirts at the club store in Saudi Arabia 🇸🇦
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 30, 2022
The GOAT effect 🐐🔥 (📸: @MUATH_ALJANDAL) pic.twitter.com/4jhnY0i2iL
النصر کلب کے مداح پر امید ہیں کہ جب کیمرون کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک لے جانے والے ونسنٹ ابوبکر اور کرسٹیانو رونالڈو فیلڈ پر ایک ساتھ ہوں گے تو ان کی ٹیم ناقابلِ تسخیر بن کر سامنے آئے گی۔
Cristiano Ronaldo 🤝 Vincent Aboubakar
— B/R Football (@brfootball) December 30, 2022
An unexpected strike partnership at Al Nassr 🔥 pic.twitter.com/rsobOWF7js
کرسٹیانو رونالڈو تاریخ کے مہنگے ترین ایتھلیٹ کیسے؟
کرسٹیانو رونالڈو کا کانٹریکٹ نہ صرف فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے بلکہ کسی بھی اسپورٹس میں اس سے بڑا کانٹریکٹ کبھی بھی کسی کھلاڑی کو نہیں ملا۔
اسپورٹس صحافی فیبریزیو رومانو کے مطابق رونالڈو کو جو کانٹریکٹ ملا ہے، اس میں اگر اشتہاروں کی ڈیل کو شامل کیا جائے تو اس کی مالیت دو سو ملین یوروز سالانہ بنتی ہے۔
Here’s Cristiano Ronaldo with Al Nassr shirt after contract signed until June 2025 🚨🇵🇹🇸🇦 #Ronaldo
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) December 30, 2022
▫️ Agreement valid for two years and half;
▫️ Total salary will be close to €200m per year, but this includes commercial deal.
It’s the biggest salary ever in football. pic.twitter.com/ZnOg8lY6Wb
ایک اور صارف کے مطابق اگر اس ڈیل کو بریک کرکے دیکھا جائے تو ماہانہ انہیں 16 عشاریہ چھ سات ملین یوروز اور ہفتہ وار تین عشاریہ آٹھ ملین یوروز ملیں گے۔ جو آگے جاکر ہر منٹ کے 386 یوروز بن جاتے ہیں۔
🇸🇦✍️A breakdown of Cristiano Ronaldo’s two-year contract with Saudi Arabian club Al Nassr;
— FIFA World Cup Stats (@alimo_philip) December 30, 2022
💶€200M/year
💶€16.67M/month
💶€3.888M/week
💶€555,555/day
💶€23,150/hour
💶€386/minute
💶€6.5/second
💰It’s the BIGGEST CONTRACT EVER in the history of football.#CR7𓃵|#AlNassr pic.twitter.com/Pf97jUXtoP
یہی نہیں، سال میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے ایتھلیٹس میں دوسرے نمبر پر موجود لیونل میسی کو ان کا کلب 103 ملین یوروز دیتا ہے جو کہ رونالڈو سے کافی کم ہے۔
اس فہرست میں مایہ ناز باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز 101 ملین یوروز ، ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 76 ملین یوروز اور فٹ بالر نیمار 73 ملین یوروز کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔
Cristiano Ronaldo’s Al-Nassr earnings 💰
— Mirror Football (@MirrorFootball) December 30, 2022
💷 £173m a year
💷 £14.4m a month
💷 £3.6m a week
💷 £514k a day pic.twitter.com/XyHJOhQl76
اگر رونالڈو کے مجموعی کانٹریکٹ کا جائزہ لیا جائے تو اگلے ڈھائی سال میں وہ 847 ملین یوروز کمائیں گے جو پیرس سینٹ جرمن کی نمائندگی کرنے والے فرینچ کھلاڑی کلیان ایمباپے کے تین سالہ کانٹریکٹ سے زیادہ ہے۔
سن 2022 سے 2025 کے درمیان ایمباپے کو 630 ملین یوروز ملیں گے، جو رونالڈو کی آمدنی سے 217 ملین یوروز کم ہے۔
رونالڈو کا فیصلہ ان کے پرس کے لیے اچھا، کریئر کے لیے برا’
بعض ناقدین رونالڈو کے ایسے اقدام پر خوش دکھائی نہیں دیتے۔ اُن کے بقول رونالڈو نے سعودی کلب سے معاہدہ کر کے اپنے صف اول کے کریئر کو ختم کر لیا ہے۔
بعض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز لیگ جیسے بڑے ٹورنامنٹ پر بڑے چیک کو ترجیح دے کر رونالڈو نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں اور کریئر کے آخر چند برسوں میں وہ زیادہ دولت کمانا چاہتے ہیں۔
Congratulations to #Christiano_Ronaldo for joining the great entity #ALNASSR International Club 💛💙. pic.twitter.com/uxMwbk78To
— حمد المتعاني Hamad Almutaani (@hamadmtn) December 30, 2022
سابق کھلاڑیوں جیمی کیراگھر اور گیری نیول نے رونالڈو کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا۔
نیول کے مطابق بہتر ہوتا اگر رونالڈو یہ سیزن یورپی کلب کی نمائندگی کرکے مکمل کرتے۔
جیمی کیراگھر کے بقول رونالدو کا کریئر اسی دن ختم ہوگیا تھا جس دن انہوں نے پیئرس مورگن کو ٹی وی انٹرویو دیاتھا اور لیونل میسی نے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔
Jamie Carragher (Sky): "Cristiano Ronaldo finished his career with an interview with Piers Morgan and Messi won the World Cup."
— James Nalton (@JDNalton) December 30, 2022
صحافی بین ہیورڈ کے بقول رونالڈو نے جو بھی فیصلے کیے، وہ ان کی خواہشات کے مطابق نہیں کیے گئے۔ چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لیے جب انہیں کوئی کلب نہ ملا تو اور جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے سب سے بڑے حریف نے سب سے بڑی ٹرافی جیت لی، تو وہ النصر کے ساتھ جڑ گئے۔
Cristiano Ronaldo spent summer searching in vain for Champions League club, forced Manchester United exit, insisted he wanted elite team, had poor World Cup, saw his big rival win trophy and best player, and has ended up at Al Nassr. It hasn’t gone to plan.
— Ben Hayward (@bghayward) December 30, 2022
صحافی کولن ملار نے بھی رونالڈو کے سعودی عرب جانے کے فیصلے کو ایک ‘پی آر ڈیزاسٹر’ قرار دیا۔
Months upon months of briefings from Cristiano Ronaldo's camp that his desire to leave Man United was driven by his desire to play in the Champions League. And then the line changed to Ten Hag disrespecting him by not acknowledging his true level. Now at Al Nassr. PR disaster.
— Colin Millar (@Millar_Colin) December 30, 2022
مبصر ایڈریانو ڈیل مونٹے نے رونالڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں وہ ڈیل نہیں ملی جس کا انہوں نے سوچا تھا لیکن سعودی کلب کی نمائندگی کرکے وہ اس خطے میں فٹ بال کو پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
Cristiano Ronaldo to Al Nassr. Perhaps not how he dreamt it would end, but now an opportunity to inspire a country & future generations in a new region. Top of his field for two decades, now the biggest contract in history at €200m per year. Thanks for the European memories CR7. pic.twitter.com/ELOyZlHWu0
— Adriano Del Monte (@adriandelmonte) December 30, 2022
ایک اور ویب سائٹ کے مطابق 19 جنوری کو لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمن کی ٹیم دو سعودی کلبوں النصر اور الحلال کی مشترکہ ٹیم سے ایک دوستانہ میچ کھیلے گی جس میں امکان ہے کہ میسی اور رونالڈو آمنے سامنے آئیں۔
🚨 On January 19, PSG play a friendly against a combined XI from Al Nassr and Al Hilal.
— Transfer News Live (@DeadlineDayLive) December 30, 2022
We could see another clash between Leo Messi and Cristiano Ronaldo.
(Source: @Benayadachraf) pic.twitter.com/y4F70EqOLU