نو ستمبر 1948 میں پشاور میں پیدا ہونے والے رشید ناز نے اپنے کریئر کا آغاز ستر کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کے پشاور سینٹر سے کیا۔
کراچی —
پاکستان فلم اور ٹیلی وژن انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز طویل علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں پیر کو انتقال کر گئے ہیں۔
نو ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہونے والے رشید ناز نے اپنے کریئر کا آغاز ستر کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کے پشاور سینٹر سے کیا تھا۔
انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز پشتو اور ہندکو زبانوں کے ڈراموں سے کیا تھا۔ جوں جوں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا انہیں اردو ڈراموں میں بھی کردار ملنے لگے۔
رشید ناز کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان اور کئی غیر ملکی پراجیکٹس میں کام کیا۔ ان کی رعب دار شخصیت کی وجہ سے انہیں فلموں میں مرکزی ولن کے طور پر کاسٹ کیا جاتا تھا۔
رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے پیر کی صبح رشید ناز کے انتقال کی تصدیق کی۔
مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ "ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔
One of the finest work of @ShoManOfficial 'Supreme Ishq' by Shabnam Majeed & Riaz Ali Qadri still tops most love anthems of that era. Listen to the full song here: https://t.co/bui54pKVLY#Patari #PatariMusic #pakistaniMusic #Music #Ishq #Shoman pic.twitter.com/smUvMncNsb
— Patari (@patarimusic) October 1, 2018
اس ویڈیو میں اداکارہ ایمان علی نے انارکلی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
رشید ناز نے خود کو صرف ٹیلی وژن کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ انہوں نے اردو اور پشتو زبان کی کئی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ انہوں نے 1988 میں پشتو فلم ‘زما جنگ’ کے ذریعے فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔
ان کی معروف فلموں میں ‘ڈکیت’، ‘لاہور سے آگے’، ‘پرواز ہے جنون’، ‘پری’ اور ‘ورنہ’ شامل ہیں جب کہ ان کی فلم ‘ڈھائی چال’ سمیت متعدد فلمیں اس وقت بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔
لیکن رشید ناز کی فلم ‘خدا کے لیے’ میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ایسے مولوی کا کردار ادا کیا تھا جو اسلام کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے اور موسیقی سے محبت کرنے والے ایک نوجوان کو اس سے نفرت کروا کر اپنے ہی گھر والوں سے دور کر دیتا ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار رشید ناز انتقال کر گئے، اللّٰہ غریق رحمت فرمائے آمین#RasheedNaz pic.twitter.com/cxCA0gJpue
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 17, 2022
رشید ناز نے پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی فلموں میں بھی اداکاری کی جس میں بالی وڈ فلم ‘بے بی’ اور انگلش فلم ‘قندھار بریک’ قابلِ ذکر ہیں۔
رشید ناز نے فلم ‘بے بی’ میں ایک پاکستانی مولوی کا کردار ادا کیا تھا جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو مطلوب ہوتا ہے۔ اس فلم میں ان کے بیٹے اداکار حسن نعمان، پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار، بھارتی اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر نے بھی اداکاری کی تھی۔
اداکار کے انتقال پر ان کے چاہنے والوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ان کے ساتھ ‘خدا کے لیے’ اور ‘قندھار بریک’ میں کام کرنے والے اداکار حمید شیخ نے رشید ناز کو ایک بہترین انسان اور فن کار قرار دیتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
دل ٹوٹ گیا رشید ناز صاحب کے انتقال کی خبر سن کے۔ روحانی طور پہ ایک بہت ہی روشن شخص، سادہ طبعیت، کردار میں ڈوب جانے والے مگر منکسرالمزاج۔ کاش کہ ان کے ساتھ کام کا مزید موقع مل پاتا
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 17, 2022
روئے گُل سیر نہ دیدم کہ بہار آخر شُد
حیف در چشم زدن صحبت یار آخر شد
کامیڈین اور میزبان شفاعت علی نے رشید ناز کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روحانی طور پہ ایک بہت ہی روشن شخص، سادہ طبعیت، کردار میں ڈوب جانے والے تھے۔
💔 We lost another veteran, fine actor today #rasheednaz #RIP انالله واناالیه راجعون! pic.twitter.com/DMvcsicZgb
— Najaf Bilgrami (@BilgramiNajaf) January 17, 2022
اداکار نجف بلگرامی کے بقول رشید ناز جیسے منجھے ہوئے اداکار کی موت سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔
کے پی کے سے تعلق رکھنے والے شہرت یافتہ اور ملک کے مایاناز اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔
— Senator Zeeshan Khanzada (@SenKhanzada) January 17, 2022
انکی پاکستان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔#RasheedNaz pic.twitter.com/drRy9uVJYF