خبریں شوبز

ایشا امبانی کا چھ کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا گھر بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے خرید لیا

Written by ceditor
سن 2022 میں ایشا اور آنند کے جڑواں بچوں کرشنا اور ادیتیا کی پیدائش بھی اسی گھر میں ہوئی تھی۔38 ہزار اسکوائرر فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس گھر میں 12 کمرے ہیں۔

ہالی وڈ میں پاور کپل کے طور پر جائے جانے والے اداکار بین ایفلیک اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔

جینیفر لوپیز اور اُن کے شوہر نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی سے لاس اینجلس میں واقع اُن کا عالیشان گھر خرید لیا ہے۔ مذکورہ گھر کی مالیت چھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ یعنی پانچ ارب بھارتی روپے ہے۔

سن 2022 میں ایشا اور آنند کے جڑواں بچوں کرشنا اور ادیتیا کی پیدائش بھی اسی گھر میں ہوئی تھی جہاں وہ چھٹیاں منانے کے لیے رہائش اختیار کرتے ہیں۔

38 ہزار اسکوائرر فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس گھر میں 12 کمروں اور 24 باتھ روم کے ساتھ ساتھ انڈور پکل بال کورٹ، سیلون، جمنازیم، باکسنگ رنگ اور اسپا کی سہولت کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

یہی نہیں، اس گھر میں ایک آؤٹ ڈور کچن کے ساتھ ساتھ ایک بڑا لان بھی موجود ہے جس میں مہمانوں کی خاطر تواضع کی جا سکتی ہے جب کہ گیراج میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 90 گاڑیوں کی بیک وقت پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

یہ وہی عمارت ہے جس میں گزشتہ سال کے آغاز میں اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے بھارتی ہدایت کار پین پالن کی گجراتی فلم چیلو شو کی نمائش بھی 

یہی نہیں، اس گھر میں ایک آؤٹ ڈور کچن کے ساتھ ساتھ ایک بڑا لان بھی موجود ہے جس میں مہمانوں کی خاطر تواضع کی جا سکتی ہے جب کہ گیراج میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 90 گاڑیوں کی بیک وقت پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

یہ وہی عمارت ہے جس میں گزشتہ سال کے آغاز میں اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے بھارتی ہدایت کار پین پالن کی گجراتی فلم چیلو شو کی نمائش بھی کی تھی۔

بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے گزشتہ سال جون میں اسے اس گھر کی ڈیل فائنل کی تھی اور امکان ہے کہ جلد اس میں شفٹ ہو جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ وہ اس وقت نیو یارک میں بھی ایک گھر کی تلاش میں ہیں۔

بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز گزشتہ 25 برسوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے، اس صدی کے آغاز میں ان دونوں کی منگنی ہوئی تھی جو جلد ہی ختم ہو گئی تھی جس کے بعد بین ایفلیک نے اداکارہ جنیفر گارنر اور جینیفر لوپیز نے موسیقار مارک انتھونی سے شادی کر لی تھی۔

تاہم 2014 میں جینیفر لوپیز نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی جب کہ بین ایفلیک نے 2018 مین اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد جولائی 2022 میں دونوں نے آپس میں شادی کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

بین ایفلیک کو ہالی وڈ میں ایک اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ ہدایت کار بھی مانا جاتا ہے جب کہ جینیفر لوپیز فلموں میں اداکاری تو کرتی ہیں۔ میوزک کے میدان میں بھی ان کا شمار صف اول کی سنگرز میں ہوتا ہے۔

عمیر علوی – امریکا کی آواز

About the author

ceditor