نوواک جوکووچ
کراچی — سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن ٹینس ٹائٹل دوسری بار جیت کر نہ صرف اپنے مداحوں کو خوش کر دیا بلکہ اپنے حریف کھلاڑیوں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے اپنے کریئر کے دوران اب تک 20،20 سنگلز گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ اتوار کو دوسری مرتبہ فرینچ اوپن جیتنے کے بعد جوکووچ کی سنگلز گرینڈ سلیم ٹرافیوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
18 years after it first began, the Big 3 Grand Slam race is almost all tied up
— Tennis TV (@TennisTV) June 13, 2021Who’s gonna end up with more?! pic.twitter.com/hWiMFcvjA3