کراچی —
امریکہ کی مایہ ناز ٹینس اسٹار اور دورِ حاضر میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی سرینا ولیمز نے بالآخر ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
چالیس سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے معروف جریدے ‘ووگ’ کے لیے ایک کالم تحریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ ہونے والے یو ایس اوپن کے بعد ہمیشہ کے لیے کھیل کو خیرباد کہہ دیں گی۔
ووگ میں لکھے گئے اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ وہ ٹینس چھوڑ کر زیادہ اہم چیزوں کی جانب بڑھنا چاہتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ "میرے لیے ٹینس چھوڑنے کا تصور کرنا ہی بہت مشکل تھا، لیکن اب میں کھیل سے ریٹائر ہو کر خاندان اور کاروبار پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔
In Vogue’s September issue, @serenawilliams prepares to say farewell to tennis on her own terms and in her own words. “It’s the hardest thing that I could ever imagine,” she says. “I don’t want it to be over, but at the same time I’m ready for what’s next” https://t.co/6Zr0UXVTH1 pic.twitter.com/YtGtcc18a9
— Vogue Magazine (@voguemagazine) August 9, 2022
بقول سرینا ولیمز ، وہ اب اپنی پانچ سالہ بیٹی اور شوہر کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش مند ہیں جب کہ ان کی اکلوتی بیٹی جلد بڑی بہن بننے کی خواہش مند ہے۔
سرینا ولیمز کا شمار دورِ حاضر کے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اگرمینز سنگلز ٹینس میں رافیل نڈال 22 گرینڈ سلیم کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، تو سرینا کے ویمنز سنگلز گرینڈ سلیم کی تعداد 23 ہے۔
اپنے کریئر کے دوران سب سے زیادہ سنگلز گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا عالمی ریکارڈ اب بھی مارگریٹ کورٹ کے پاس ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے، یو ایس اوپن کھیل کر سرینا ولیمز آخری مرتبہ اس ریکارڈ کو برابر کرنے کی کوشش کریں گی۔
Breaking News: Serena Williams said she planned to retire from tennis after playing in this year’s U.S. Open.https://t.co/zClGxsuM4k pic.twitter.com/xf8ttYq7IF
— The New York Times (@nytimes) August 9, 2022
اپنے کالم میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر وہ یہ کہیں گی کہ وہ یہ ریکارڈ برابر کرنا نہیں چاہتیں تو وہ جھوٹ ہوگا، اگر وہ ایسا کرنےمیں کامیاب نہیں بھی ہوئیں تو انہیں اس کا غم نہیں ہو گا۔
سرینا ولیمز نے کی کسی بھی گرینڈ سلیم ایونٹ میں آخری کامیابی 2017 میں حاصل کی تھی جس کے بعد سے وہ انجری اور نئے کھلاڑیوں کی آمد کی وجہ سے اپنے 23 گرینڈ سلیم میں اضافہ نہ کرسکیں۔
سرینا ولیمز نے اپنے کریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں 1995 میں کیا تھا جب کہ 17 سال کی عمر میں یو ایس اوپن جیت کر انہوں نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔
وہ ٹینس کی تاریخ کی واحد خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے سنگلز کریئر کے دوران سات ومبلڈن ، سات آسٹریلین اوپن ، چھ یو ایس اوپن اور تین بارفرینچ اوپن میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 2012 میں اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر کریئر گولڈ سلیم اپنے نام کیا۔
Serena Williams has just announced plans to retire after the U.S. Open.
— Front Office Sports (@FOS) August 9, 2022
➖ 73 Singles Titles
➖ 23 Grand Slam Singles titles
➖ 14 Grand Slam Doubles titles
➖ 4 Olympic Gold Medals
➖ $94M in prize money
A legend 🐐 pic.twitter.com/rt6a6RaqFl
جرمنی کی اسٹیفی گراف ایک ہی سال میں تمام گرینڈ سلیم اور اولمپک گولڈ جیتنے والی اب تک کی واحد کھلاڑی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی رینکنگ میں 319 ہفتوں تک نمبر ون رہیں، جو کہ ان کی بطور کھلاڑی مہارت کا ثبوت ہے، سرینا ولیمز صرف سنگلز میں ہی نہیں ڈبلز میں بھی اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے ہمراہ دوسروں کے لیے مشکل حریف ثابت ہوئیں۔
انہوں نے اپنے ڈبلز کریئر کے دوران مجموعی طور پر 16 ڈبلز گرینڈ سلیم جیتے جن میں چھ ومبلڈن، چار آسٹریلین اوپن، دو فرینچ اوپن اور دو یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلز ٹائٹل شامل ہیں جب کہ اولمپک گیمز میں بھی وہ تین بار ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔
وہ ومبلڈن اور یو ایس اوپن کی مکسڈ ڈبلز فاتح رہنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کو فیڈ کپ اور ہوپ مین کپ جتوانے میں بھی کامیاب ہوئیں۔
ان کی اور ان کی بہن وینس ولیمز کی ابتدائی زندگی پر ہالی وڈ فلم ‘کنگ رچرڈ’ گزشتہ سال ریلیز ہوئی جس میں ان کے والد کا کردار ادا کرنے والے ول اسمتھ کو بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ ملا تھا۔
سرینا ولیمز کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے حال ہی میں ان کے ایک کھیلے گئے میچ کی فوٹیج شیئر کرکے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
SERENA. WILLIAMS.#NBO22 pic.twitter.com/qrVWKMzZ5w
— wta (@WTA) August 8, 2022
ومبلڈن نے ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک اسپیشل پوسٹ کا اہتمام کیا جس میں ان کے کریئر کا جائزہ لیا گیا۔
The Serena era 👑
— Wimbledon (@Wimbledon) August 9, 2022
What a privilege it's been to witness.#Wimbledon | @serenawilliams pic.twitter.com/LyINsyVeHy
ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ان کی ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد خوشی سے ناچتے ہوئے دکھایا گیا۔
The GREATEST EVER. @serenawilliams 🐐 pic.twitter.com/oNUJNsnftw
— Complex Sports (@ComplexSports) August 9, 2022
ٹوئٹر پر ان کا ایک پرانا انٹرویو بھی شیئر ہوا جس میں ٹین ایجر سرینا ولیمز کہہ رہی ہیں کہ وہ کسی کی تقلید نہیں کرنا چاہتیں بلکہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی طرح ٹینس کھیلیں۔
She knew. 🥹@serenawilliams pic.twitter.com/G1DJUxWuqz
— Tennis Channel (@TennisChannel) August 9, 2022