کراچی
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز بھارت نے تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔
سیریز کے آخری میچ میں کامیابی نے جہاں بھارت کو وائٹ واش کا مالک بنا دیا، وہیں مہمان ٹیم کو 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھارت نے ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل 50 اوورز کی کرکٹ میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2008 میں آئرلینڈ کی ٹیم کو 290 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت کی اس کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ سابق کپتان وراٹ کوہلی کا تھا جنہوں نے اس میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کریئر کی 46ویں اور بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 74ویں سنچری اسکور کی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں خراب کارکردگی کی وجہ سے وراٹ کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیزیر سے ڈراپ کر دیا گیا تھا تاہم ان کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ انہیں سب سے مختصر فارم کی کرکٹ میں دوبارہ شامل کر لیا جائے۔
وہ سری لنکن بالرز کے خلاف پورے میچ میں چھائے رہے اور صرف 110 گیندوں پر 166 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ اس سیریز میں وراٹ کوہلی کی دوسری سینچری تھی جب کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف 100 کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ان کی تیسری ایسی کاوش ہے۔
وہ اب تک چار میچوں میں تین سینچریاں بناکر بھارت کو کامیابی دلا چکے ہیں۔ اپنی 46ویں ون ڈے انٹرنیشنل سینچری کے بعد وہ سچن ٹنڈولکر کے 49 سنچریوں کے ریکارڈ سے اب صرف 3 سینچریاں پیچھے رہ گئے ہیں۔
Domination 😳#INDvSL pic.twitter.com/XWWMX5T7wx
— Wisden (@WisdenCricket) January 15, 2023
شبمان گل اور وراٹ کوہلی کی سینچریاں
بھارتی ریاست کیرالا کے شہر تِرواننت پورم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس سے مقامی بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنانے والے روہت شرما نے شبمان گل کے ساتھ 95 رنز جوڑے۔
کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی شبمان گل نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں ان فارم ویراٹ کوہلی کے ساتھ 131 رنز جوڑے۔ اپنے 18ویں میچ میں صرف 89 گیندوں پر وہ کرئیر کی دوسری سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ODI century No. 4⃣6⃣ for Virat Kohli 💥#INDvSL | 📝: https://t.co/rqPHqsDqAY pic.twitter.com/FYYMTfenoV
— ICC (@ICC) January 15, 2023
جس وقت شبمان گل 97 گیندوں پر 116 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو اس وقت بھارت کا اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 226 رنز تھا۔
ایسے میں وراٹ کوہلی نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی 46ویں سنچری اسکور کی۔
جس وقت بھارت کی اننگز پانچ وکٹ کے نقصان پر 390 رنز پر ختم ہوئی تو وراٹ کوہلی 110 گیندوں پر 166 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
ان کی اننگز میں 13 چوکوں کے ساتھ ساتھ آٹھ بلندوبالا چھکے بھی شامل تھے۔
سری لنکن ٹیم 73 رنز بناکر آؤٹ
جواب میں سری لنکن ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔ ایک تو ان کے بلے باز اشین بندارا زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہ آسکے دوسرا بھارتی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے آگے باقی کھلاڑی بے بس نظر آئے۔
The unstoppable Siraj: 4 wickets & 1 run-out. pic.twitter.com/Xjl21AZI2b
— Johns. (@CricCrazyJohns) January 15, 2023
اوپنر نوانیدو فرنانڈو کے 19 رنز اننگز میں کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور تھا جب کہ کسون رجیتھا اور کپتان ڈاسن شناکا کے سوا کوئی بھی بیٹر ڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکا۔پوری ٹیم 22 اوورز میں صرف 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج اس میچ میں سب سے کامیاب بالر رہے۔ فاسٹ بالر نے چار کھلاڑیوں کو صرف 32 رنز کے عوض واپس پویلین بھیجا۔
محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
WHAT. A . JAFFA! 😮🤩
— Star Sports (@StarSportsIndia) January 15, 2023
A @imkuldeep18 special sends the in-form 🇱🇰 skipper packing.
Tune-in to the Final Mastercard #INDvSL ODI, LIVE on Star Sports & Disney+Hotstar.#BelieveInBluepic.twitter.com/Weh4ue5J3G
سیریز میں 141 عشاریہ پانچ کی اوسط سے 283 رنز بنانے والے وراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی سیریز کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریوں کے حساب سے اب بھی وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے انہیں مزید تین اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے انہیں مزید چار سینچریاں اسکور کرنی ہوں گی۔
38 of Virat Kohli's 46 ODI hundreds have come in winning cause – no player has scored more hundreds in matches won. Phenomenal impact 👑 #INDvSL pic.twitter.com/VNE6Zc4SML
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 15, 2023
اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پچاس سینچریاں بنانے والےپہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔