Uncategorized @ur

اسکور بورڈ کی غلطی؛ ایلکس کیری سینچری سے محروم

Written by ceditor

ویب ڈیسک — 

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں وننگ شاٹ کے وقت معلوم نہیں تھا کہ نان اسٹرایئکر پر موجود بلے باز• •سینچری سے دو رنز کی دوری پر ہے۔ایلکس کیری نے میچ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہیں سینچری نہ کرنے پر• •کوئی افسوس نہیں۔اسکور بورڈ پر رنز کے بجائے وکٹوں کی تعداد دکھائی جا رہی تھی۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا نے 279 رنز کا ہدف سات وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس کامیابی میں جہاں وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ناقابلِ شکست 98 رنز کا ہاتھ تھا وہیں مچل مارش کے 80 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان پیٹ کمنز نے بھی 44 گیندوں پر 32 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی سے ہم کنار کیا تاہم میچ جتوانے کے باوجود کچھ سوشل میڈیا صارفین ان سے خفا نظر آتے ہیں۔
کسی کے خیال میں انہوں نے جان بوجھ کر ساتھی بلے باز ایلکس کیری کو میچ وننگ سینچری سے محروم رکھا تو کسی نے کہا کہ ان کی جلدبازی کی وجہ سے وکٹ کیپر دوسری ٹیسٹ سینچری نہیں بنا سکے۔

عمیر علوی – امریکا کی آواز

About the author

ceditor